عباس عراقچی کا جرمن چانسلر کو زمین ہلا دینے والے وار کا انتباہ

Wait 5 sec.

تہران: ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے یورپ کے توانائی کے اخراجات پر جرمن چانسلر کے شکوے کے بعد زمین ہلا دینے والے وار کی دھمکی دے دی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئے حملے کی صورت میں یورپ کو توانائی کے اخراجات سے کہیں زیادہ بھاری قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔واضح رہے کہ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کے باعث یورپ کے توانائی اخراجات میں 100 ارب یورو (112 ارب ڈالر) سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ایرانی وزیرِ خارجہ نے ایکس پر بیان دیتے ہوئے یاد دلایا کہ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے گزشتہ سال جون میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل ہم سب کی خاطر یہ گندا کام انجام دے رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ ایران پر کسی بھی نئے حملے کی صورت میں یورپ کو اس سے کہیں زیادہ بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ایران اپنے فوجیوں اور پولیس افسران کی تنخواہیں ادا نہیں کر پا رہا، ٹرمپعباس عراقچی نے لکھا کہ 100 ارب یورو اس زمین ہلا دینے والے وار کے سامنے کچھ بھی نہیں ہیں جو ایران کی طاقت ور مسلح افواج ہمارے لوگوں کو نقصان پہنچانے کی جرات کرنے والوں پر کریں گی، سرخ لکیریں اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں۔