واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کو بڑے مسائل کا سامنا ہے اور وہ اپنے فوجیوں اور پولیس افسران کی تنخواہیں ادا نہیں کر پا رہا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کوئی روایتی جنگ نہیں اور یہ ساتویں مہینے میں داخل ہو چکی ہے، تاہم امریکا کے پاس ابھی کافی وقت ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ایرانی مذاکرات کرنا اور گفتگو کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔امریکی صدر کے مطابق امریکا ایران کے مقابلے میں جنگ پر نسبتاً کم رقم خرچ کر رہا ہے، جب کہ وینزویلا سے حاصل ہونے والی آمدن کے ذریعے جنگ پر خرچ کی گئی رقم سے 10 گنا زیادہ وصولی ہو چکی ہے۔’’برسوں تک یکطرفہ خبریں دکھائیں‘‘، سربیا کے سرکاری ٹی وی چینل نے معافی مانگ لیامریکا میں مڈٹرم انتخابات قریب آنے کے ساتھ ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن امیدواروں کی کامیابی کے لیے انتخابی مہم تیز کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں صدر ٹرمپ ریپبلکنز کی اکثریتی ریاستوں کے مسلسل دورے کر رہے ہیں اور امیدواروں کی حمایت میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں۔فلوریڈا میں رواں ہفتے صدر ٹرمپ کا یہ دوسرا انتخابی جلسہ ہوگا، جب کہ انھوں نے کینساس اور آئیووا میں بھی دوبارہ انتخابی جلسے منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب کیلیفورنیا میں ووٹر فہرستوں کی جانچ پڑتال کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ کو عدالتی دھچکا لگا ہے۔ عدالت نے ہزاروں مشتبہ غیر شہری ووٹرز کے بیلٹ الگ رکھنے سے متعلق انتظامیہ کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔عدالت نے ووٹرز کی شہریت سے متعلق متنازع ڈیٹا میچنگ پروگرام پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کیلیفورنیا میں ہزاروں افراد کے ووٹوں کی جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا تھا۔