مسقط: سلطنتِ عمان کے فرماں رواں سلطان ہیتھم بن طارق نے دو اہم شاہی فرمان کردیئے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہی فرمان نمبر (97/2026) مجلسِ عمان’ (Council of Oman) کے قانون کے کچھ دفعات میں ترمیم سے متعلق ہے۔پہلا آرٹیکل: اس کے تحت شاہی فرمان نمبر 7/2021 کے ذریعے نافذ کردہ مجلسِ عمان کے قانون میں کی گئی ترامیم کو نافذ کیا جائے گا۔دوسرا آرٹیکل: اس فرمان یا اس کے ساتھ منسلک ترامیم سے متصادم تمام ضوابط منسوخ ہوں گے۔تیسرا آرٹیکل: یہ فرمان سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا اور اشاعت کے اگلے دن سے نافذ العمل ہوگا۔شاہی فرمان نمبر (98/2026): یہ فرمان ‘مجلسِ شوریٰ’ کے ارکان کے انتخاب سے متعلق قانون میں ترمیم کے بارے میں ہے۔پہلا آرٹیکل: اس کے تحت شاہی فرمان نمبر 54/2023 کے ذریعے جاری کردہ مجلسِ شوریٰ کے ارکان کے انتخاب کے قانون میں ایک نئی دفعہ (4-bis) کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق: وزیرِ متعلقہ ایک فیصلہ جاری کریں گے جس میں ہر گورنریٹ سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر کسی خاتون کی نامزدگی کے ضوابط اور طریقہ کار کا تعین کیا جائے گا۔دوسرا آرٹیکل: اس فرمان سے متصادم تمام احکامات منسوخ تصور ہوں گے۔سعودی عرب: بجلی، پانی اور سیوریج سروسز ٹیرف سے متعلق بڑا اعلانتیسرا آرٹیکل: یہ فرمان بھی سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا اور اشاعت کے اگلے روز سے نافذ ہوگا۔