سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں جمعے تک بارش کا الرٹ جاری

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے بیشتر علاقوں میں جمعے تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا تھا مکہ ریجن میں درمیانے درجے سے شدید بارش کے ساتھ سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق الباحہ، مدینہ، جازان، عسیر، حائل، قصیم، تبوک، الجوف، الشرقیہ ریجن اور حدود الشمالیہ میں بھی درمیانے درجے سے شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سول ڈیفنس نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا۔بیان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کیا جائے۔سعودی عرب: بجلی، پانی اور سیوریج سروسز ٹیرف سے متعلق بڑا اعلانسرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔