سمندر میں ایکشن فلم جیسا منظر، کروز شپ کی دو بحری جہازوں سے ہولناک ٹکر (ویڈیو)

Wait 5 sec.

برلن: جرمنی کی بندرگاہ بریمرہیون پر اُس وقت ایک فلمی منظر جیسی صورت حال پیدا ہوئی جب ایک کروز شپ تیز ہواؤں کے باعث روانگی کے دوران 2 کنٹینر جہازوں سے جا ٹکرایا، یہ ڈرامائی منظر کیمرے میں محفوظ ہو گیا۔25 اکتوبر کو ٹی یو آئی کمپنی کا کروز شپ ’’مائن شف 3‘‘ شمالی جرمنی کی بندرگاہ بریمرہیون سے تیز ہواؤں کے دوران روانہ ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس نے ایک جہاز کے بیرونی ڈھانچے کو چیر ڈالا۔ خوف زدہ مسافر یہ منظر دیکھتے رہے۔تصادم کے نتیجے میں ایک کنٹینر جہاز کے ڈھانچے میں 10 میٹر لمبا شگاف پڑ گیا، جب کہ کروز شپ کے ریسکیو بوٹس بھی متاثر ہوئیں، حادثے کے وقت جہاز پر مجموعی طور پر 2 ہزار 428 مسافر اور عملے کے 922 ارکان سوار تھے۔خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا، حادثے کے بعد کروز شپ واپس بندرگاہ پہنچا، جب کہ کینری جزائر کا طے شدہ سفر منسوخ کر دیا گیا۔ جہاز کو مرمت کے لیے شپ یارڈ بھیجا جائے گا، اور فی الحال تینوں متاثرہ جہازوں کو بندرگاہ سے روانگی کی اجازت نہیں۔A powerful wind gust sent a cruise ship drifting into two container vessels in Bremerhaven, Germany, on Sunday as Storm Boelo moved through the region. No injuries were reported, but officials said one of the container ships sustained "considerable damage” in the collision. https://t.co/rEoezurBEJ— AccuWeather (@accuweather) October 26, 2026مسافر جہاز کے کنارے قطار میں کھڑے ہو کر یہ منظر دیکھ رہے تھے، جب کہ ٹگ بوٹس (کھینچنے اور راستہ دکھانے والی چھوٹی طاقت ور کشتیاں) 8 ہزار ٹن وزنی کروز شپ کو بندرگاہ پر لنگر انداز ایک بڑے کنٹینر بردار جہاز سے ٹکرانے سے بچانے کی کوشش کر رہی تھیں۔تصادم کی ویڈیو کلپس میں زور دار ٹکر کی آواز سنی جا سکتی ہے، جس کے بعد مسافر خوف زدہ ہو کر چیختے ہیں اور جہاز کے اس کنارے سے بھاگنے لگتے ہیں جہاں کھڑے ہو کر وہ واقعہ دیکھ رہے تھے۔New footage shows the moment TUI Cruises’ Mein Schiff 3 collided with the docked container ship MSC Victorine in Bremerhaven, Germany. Strong winds pushed the cruise ship sideways despite tugboats trying to assist https://t.co/lELAkgnRbK— Surajit (@surajit_ghosh2) October 26, 2026حادثے میں کئی لائف بوٹس اور کم از کم ایک کنٹینر بردار جہاز کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق، کنٹینر بردار جہاز کے بیرونی ڈھانچے میں تقریباً 10 میٹر طویل شگاف پڑ گیا۔ Two massive ships collide in GermanyAt the port of Bremerhaven, the cruise ship Mein Schiff 3 collided with docked container vessels while leaving the harbor. Strong winds reportedly pushed the massive liner toward the cargo ships.More than 3,300 people were on board. The collision damaged the cruise ship’s lifeboats and reportedly left a roughly 10-meter hole in the hull of one of the container vessels.Fortunately, no injuries were reported. However, the planned cruise to the Canary Islands had to be canceled.The vacation hadn’t even started, and the passengers had already had enough adventure for an entire cruise. Original footage: YouTube — Alex / CruiseOfficerAlex— NEXTA (@nexta_tv) October 26, 2026اس خوف ناک واقعے کو دیکھنے والی ایک خاتون کو ویڈیو میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے ’’میرے خیال میں ہمارا سفر اب ختم ہو گیا ہے۔‘‘ مائن شف 3 جزائرِ کینری کے لیے 20 روزہ بحری سفر پر روانہ ہو رہا تھا، تاہم بندرگاہ کی گودی سے نکلنے کے تقریباً 10 منٹ بعد ہی اسے حادثہ پیش آ گیا۔بڑے کروز شپ کو راستہ دکھانے اور اسے قابو میں رکھنے کے لیے ساتھ چلنے والی ٹگ بوٹس کے عملے نے اسے کنٹینر بردار جہاز سے دور دھکیلنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم کروز شپ اس کے پہلو سے رگڑ کھاتا ہوا گزر گیا۔ اس دوران کروز شپ کی لائف بوٹس تباہ ہو گئیں، جب کہ دوسرے جہاز کے ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔حادثے کے بعد کروز شپ واپس کولمبس کائیے کی گودی پر پہنچ گیا، جہاں ماہرین نے نقصان کا جائزہ لینا اور یہ جانچنا شروع کیا کہ آیا جہاز کا دوبارہ سفر پر روانہ ہونا محفوظ ہے یا نہیں۔موسم اور طوفان بویلوموسم کی پیش گوئی کرنے والے ادارے ایکیو ویدر نے امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے کو ای میل کے ذریعے بتایا کہ اتوار کو شیٹ لینڈ جزائر کے قریب سے گزرنے والے طوفان بویلو کے باعث بحیرۂ شمالی سے لے کر جرمنی اور ڈنمارک کے ساحلی علاقوں تک انتہائی تیز ہوائیں چل رہی تھیں۔جرمنی کے شمال مغربی ساحل کے قریب ہوا کے جھونکوں کی رفتار تقریباً 74 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کیے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔