ٹرمپ کو نوبیل انعام نہ ملنے پر ناروے تارکین وطن مشکل میں پڑ گئے

Wait 5 sec.

مشیگن: ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام نہ ملنے پر ناروے تارکین وطن مشکل میں پڑ گئے، امریکی صدر نے ایک انتقامی بیان میں نوبیل نہ ملنے پر ناروے کے تارکین وطن کو خوش آمدید کہنے سے انکار کر دیا۔ریاست مشیگن میں مڈٹرم الیکشن کے سلسلے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ناروے سے آنے والے تارکینِ وطن کو امریکا میں خوش آمدید نہیں کہنا چاہتے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا 8 جنگیں رکوا چکا ہوں لیکن نوبیل انعام نہیں ملا، اس لیے ناروے سے آنے والے تارکینِ وطن کو خوش آمدید نہیں کریں گے، ٹرمپ نے ناروے کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اسے گھٹیا ملک بھی قرار دیا۔اور اب ناروے بھیروئٹرز نے لکھا ہے کہ ٹرمپ کی ناشائستہ زبان کا نشانہ بننے والے ممالک کی فہرست میں ناروے بھی شامل ہو گیا ہے، انھوں نے اتوار کو ناروے کے خلاف اپنی توہین آمیز زبان میں مزید شدت پیدا کرتے ہوئے اسے ’’ایک گھٹیا ملک‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ناروے سے آنے والے تارکینِ کو وطن امریکا میں خوش آمدید نہیں کہا جا سکتا، کیوں کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں قائم نوبیل کمیٹی نے انھیں امن کا نوبیل انعام نہیں دیا۔فرانس میں حالیہ بدامنی کو تارکینِ وطن سے منسوب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ بعض ممالک سے آنے والے تارکینِ وطن کا خیر مقدم کریں گے، لیکن ناروے سے آنے والوں کا نہیں۔ ان کا کہنا تھا ’’کیوں کہ مجھے نوبیل انعام نہیں ملا۔۔۔ اس لیے میں ناروے سے کسی کو نہیں چاہتا۔‘‘سمندر میں ایکشن فلم جیسا منظر، کروز شپ کی دو بحری جہازوں سے ہولناک ٹکر (ویڈیو)تاہم، ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے کہ ٹرمپ انتظامیہ ناروے کے تارکینِ وطن کے بارے میں کسی نئی سرکاری پالیسی کو اختیار کر رہی ہے۔ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ آیدے نے پیر کو سرکاری نشریاتی ادارے این آر کے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ نوبیل کمیٹی آزاد ہے۔ اگر کسی کو اس بارے میں شبہ ہو تو ہم انھیں یہ بات یاد دلا چکے ہیں، اور صورت حال اب بھی وہی ہے۔‘‘ٹرمپ نے کہا ’’ناروے درحقیقت ایک گھٹیا ملک بن چکا ہے۔‘‘ انھوں نے انگریزی میں توہین آمیز اصطلاح shit house country استعمال کی، جو اس سے پہلے ہیٹی، لیبیا، صومالیہ اور یمن کے لیے بھی استعمال کر چکے ہیں۔آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کے مطابق فی کس مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے لحاظ سے ناروے دنیا کے بلند ترین آمدنی والے ممالک میں شامل ہے۔ ناروے کے خودمختار ویلتھ فنڈ نے 2026 کی پہلی ششماہی میں ریکارڈ 1.75 ٹریلین نارویجن کرونر (184.3 ارب ڈالر) منافع کمایا۔