تہران: ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ 4 ملکی اجلاس نے علاقائی امن وسلامتی کے لیے اہم موقع فراہم کیا، پائیدار امن کے لیے علاقائی ممالک کا باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ 4 ملکی اجلاس میں مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق اہم پیشرفت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ باہمی اعتماد، خودمختاری کا احترام اور عملی اقدامات ہی دیرپا تعاون کا ذریعہ ہیں، اسرائیلی جارحیت کامقابلہ کرنے سے خطے میں جنگ کا پھیلاؤ روکا جاسکتا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک کیساتھ بہتر تعلقات ہماری پالیسی کی بنیادی ترجیح ہیں۔دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا معاہدے کی خلاف ورزی کا اعتراف امریکا پر پردہ ڈالنے والوں کیلئے اسکینڈل ہے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ انہیں اسلام آباد معاہدے پر یقین نہیں تھا امریکی غیرسنجیدگی ثابت کرتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایران کیلئے یہ حیران کن نہیں، واشنگٹن کی جانب سے معاہدے توڑنے کی طویل تاریخ ہے، امریکا اپنے بین الاقوامی وعدوں کو ٹشوپیپرکی طرح استعمال کرتا ہے۔ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا اہم بیان سامنے آگیاانہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات کا دفاع کرنے والوں کے پاس غیرقانونی رویے پر پردہ ڈالنے کا جواز نہیں، وعدوں اور معاہدوں کی خلاف ورزیوں کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔