ایک لاکھ میں بالٹی اور 30 ہزار میں بلب کی خریداری، کانگریس نے بی جے پی کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا

Wait 5 sec.

مدھیہ پردیش (28 اکتوبر 2026): بی جے پی کی ریاستی حکومت کی کرپشن سے اپوزیشن جماعت کانگریس نے پردہ اٹھا دیا ہے۔ریاست مدھیہ پردیش میں کانگریس کے صدر جیتو پٹواری کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بی جے پی کی حکومت کی کرپشن سے پردے اٹھاتے ہوئے عوام کو اس کا اصل چہرہ دکھایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کی جانب سے جاری ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت ایک بالٹی ایک لاکھ روپے کی خرید رہی ہے۔ دستاویزات میں ایک لیٹر فنائل کی بوتل کی قیمت 34 ہزار روپے، اور ایک بلب 30 ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے۔کانگریس کی جاری ویڈیو میں صحافیوں کے بیانات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہاں ہر ادارے نے اپنے ریٹ مختص کیے ہوئے ہیں کوئی کچرے کی گاڑی دو لاکھ تو کوئی وہی گاڑی چار لاکھ میں خرید رہا ہے۔اس ویڈیو کو شیئر کرنے کے ساتھ کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’کیا آپ نے کبھی ایک لاکھ روپے کی بالٹی دیکھی ہے؟ اگر نہیں دیکھی تو مدھیہ پردیش میں دیکھ لیجیے، جہاں بدعنوانی میں گلے تک ڈوبی بی جے پی حکومت نے ایک لاکھ روپے کی ایک بالٹی، 33 ہزار روپے کی ایک فنائل کی بوتل، 30 ہزار روپے کا ایک بلب خریدا ہے۔‘‘کانگریس رہنما نے آگے لکھا ہے کہ ’’بی جے پی حکومت لوٹ کھسوٹ میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ عوام کے پیسوں کی کھلی بندر بانٹ کر لیڈران و افسران اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں اور موج کر رہے ہیں۔ شرم آنی چاہیے۔‘‘मध्य प्रदेश में BJP सरकार का करप्शन देखिए 1 लाख रुपए की एक बाल्टी 36 हजार रुपए की एक फिनाइल की बोतल 11 हजार रुपए का एक बल्बBJP ने यहां भ्रष्टाचार और लूट का आतंक मचा दिया है।: मध्य प्रदेश कांग्रेस अध्यक्ष @jitupatwari जी https://t.co/1JAwujaGTA— Congress (@INCIndia) October 26, 2026یہ ویڈیو ایسے وقت پر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جب کچھ روز قبل مدھیہ پردیش کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری سنجے دوبے نے شہری ترقیات کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے ریاست میں بدعنوانیوں کے بہت سارے واقعات گنوائے تھے۔क्या आपने कभी 1 लाख रुपए की बाल्टी देखी है? अगर नहीं देखी तो मध्य प्रदेश में देख लीजिए। जहां करप्शन में गले तक डूबी BJP सरकार ने ⦿ 1 लाख रुपए की एक बाल्टी⦿ 33 हजार रुपए की एक फिनाइल की बोतल⦿ 30 हजार रुपए का एक बल्ब खरीदा हैBJP सरकार लूट-खसोट में अपना ही रिकॉर्ड तोड़ रही है। जनता के पैसों की खुली बंदरबांट कर नेता-अधिकारी अपनी तिजोरियां भर रहे हैं और मौज काट रहे हैं। शर्म आनी चाहिए।— Congress (@INCIndia) October 26, 2026 ویڈیو میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری سنجے دوبے نے خود شہری اداروں میں پھیلی بدعنوانیوں کو بے نقاب کیا تھا اور حیرت انگیز طور پر بہت ساری خامیاں گنوانے کے بعد انہیں ’معاف‘ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سال تو ہم جانے دے رہے ہیں، لیکن اگلی بار سب کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔