تہران: ایران کے جنوب مغربی صوبے چہار محال و بختیاری کے قصبے جونقان کے میئر اسماعل اسلامی باباحیدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے نائب گورنر برائے سیاسی و سیکیورٹی امور عبدالعلی ارژنگ نے جونقان کے میئر کی فائرنگ کے واقعے میں موت کی تصدیق کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ سیکیورٹی سے متعلق نہیں تھا۔پڑوسی ممالک کیساتھ بہتر تعلقات بنیادی ترجیح ہیں، عباس عراقچیحکام نے تاحال حملے کی تفصیلات یا حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔