جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ رشتۂ ازدواج سے منسلک، ندھی رازدان بنیں شریک حیات

Wait 5 sec.

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر یہ خبر شیئر کر سبھی کو حیران کر دیا کہ انھوں نے معروف صحافی ندھی رازدان سے شادی کر لی ہے۔ ’ایکس‘ پر عمر عبداللہ نے ندھی رازدان کے ساتھ کچھ تصویریں پوسٹ کیں اور انہیں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کل ایک نئے سفر کا آغاز ہوا۔‘‘ گویا کہ عمر عبداللہ اور ندھی رازدان 30 اکتوبر کو روشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ ان دونوں نے ہی سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنی شادی کا اعلان کیا، اور یہ اعلان جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کی زندگی میں ایک نئے باب کی شروعات ہے۔A new journey began yesterday @Nidhi pic.twitter.com/BXbdLq2d1H— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) October 31, 2026یہ پیش رفت سپریم کورٹ کی جانب سے عمر عبداللہ کو ان کی الگ رہ رہی اہلیہ پایل عبداللہ سے طلاق دینے پر رضامندی ظاہر کرنے کے 3 ماہ بعد سامنے آئی ہے۔ 31 جولائی 2026 کو سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ وہ ان کی شادی ختم کر دے گا، جب دونوں فریقوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ باہمی رضامندی سے اپنا رشتہ ختم کرنے اور تمام زیر التوا تنازعات کو حل کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف دائر مقدمات واپس لینے پر بھی اتفاق کیا تھا۔یہ معاملہ سپریم کورٹ اس وقت پہنچا تھا، جب عمر عبداللہ نے دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو چیلنج کیا تھا، جس میں انہیں طلاق دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔ عدالتی کارروائی کے دوران میاں بیوی نے مشترکہ طور پر آئین کے آرٹیکل 142 کے تحت باہمی رضامندی سے اپنی شادی ختم کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔میاں بیوی کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے عدالت کو بتایا تھا کہ دونوں اپنے اختلافات دور کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ عمر عبداللہ اور پایل کی ملاقات 1994 میں دہلی کے اوبرائے ہوٹل میں ہوئی تھی، جہاں دونوں کام کرتے تھے۔ اس کے بعد دونوں نے شادی کر لی تھی۔ ان کے 2 بیٹے ہیں، ظہیر اور ضمیر۔ یہ جوڑا 2009 سے الگ رہ رہا تھا اور عمر نے 2011 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔