آبنائے ہرمز کھولنے کیلیے ایران کی تجویز اس وقت زیر غور ہے: عباس عراقچی

Wait 5 sec.

تہران (31 اکتوبر 2026): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے کیلیے ایران کی تجویز اس وقت زیر غور ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے ثالثی کی کوششوں پر پاکستان اور قطر سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششوں ہر شکریہ ادا کرتے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی بحالی کیلیے ہدایت جاری کرنے کی تردید کر دیایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی تجویز پر عمل کرنے کی مدت دو دن کرنے کی بات ہوئی، تیل پر عائد پابندیوں میں چھوٹ اور منجمد اثاثے بحال کیے جائیں، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد لگائی گئی پابندیاں ختم کی جائیں۔انہوں نے خطے میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی حکام سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں، امریکا کی جانب سے بات چیت شروع کرنے کی کوشش مثبت قدم ہے۔