(31 اکتوبر 2026): امریکا نے روس کو دارالحکومت ماسکو میں بڑے دہشتگرد حملے کے خدشے کے خطرے سے آگاہ کر دیا تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسے آج 31 اکتوبر کو ماسکو کے زارٹسینو میوزیم ریزرو میں بڑے دہشتگرد حملے کے قابل اعتبار خطرے کا علم ہوا ہے، امریکی حکام متعلقہ روسی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔امریکی سفارتخانے نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔تاہم، وارننگ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کون کر رہا ہے۔زارٹسینو میوزیم ماسکو میں ایک شاہی محل اور پارک ہے جو گھومنے کیلیے ایک مشہور جگہ ہے، ویک اینڈ پر یہاں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے۔روسی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے منسلک ایک ٹیلی گرام چینل نے بتایا کہ پارک اب بند کر دیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے افسران احاطے میں موجود ہیں۔اس سے قبل روس کی سکیورٹی سروس ایف ایس بی نے کہا تھا کہ اسے امریکا سے دہشتگرد حملے کی تیاری کے حوالے سے معلومات موصول ہوئی ہیں، جس کیلیے مناسب کارروائی جاری ہے۔