’کروڑوں لوگوں کی آواز دبا دی جائے، یہ ہم کبھی نہیں ہونے دیں گے‘، راہل گاندھی کی ویڈیو شیئر کر پرینکا نے دیا واضح پیغام

Wait 5 sec.

’’ووٹ چوری معمولی جرم نہیں ہے۔ یہ ملک کی روح پر حملہ ہے۔ جنھوں نے یہ کیا ہے، انھیں کوئی بھی بچا نہیں سکتا۔ ملک کے کروڑوں لوگوں کی آواز دبا دی جائے، یہ ہم کبھی ہونے نہیں دیں گے۔‘‘ یہ بیان آج راہل گاندھی نے ’علامتی پارلیمنٹ‘ میں گیانیش کمار کے خلاف عوامی مواخذہ کی تحریک پر اپنی بات رکھتے ہوئے دیا۔ راہل گاندھی نے تقریباً 13 منٹ تقریر کی، جس میں صاف لفظوں میں کہا کہ نہ ہی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو معاف کیا جائے گا، نہ ہی ’ووٹ چوری‘ میں شامل ہونے والے دیگر لوگوں کو معافی ملے گی۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے راہل گاندھی کی تقریر پر مبنی یہ ویڈیو اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کی ہے، اور بھائی راہل گاندھی کا مذکورہ بالا بیان بھی تحریری شکل میں پیش کیا ہے۔ یہ ویڈیو شیئر کر پرینکا گاندھی نے یہ واضح پیغام بھی دیا ہے کہ پورا اپوزیشن ’ووٹ چوری‘ کے خلاف متحد ہے اور انڈیا بلاک کے لیڈران ہر قدم پر راہل گاندھی کے ساتھ ہیں۔"वोट चोरी सामान्य अपराध नहीं है। यह देश की आत्मा पर हमला है। जिन्होंने यह किया है, उन्हें कोई भी बचा नहीं सकता। देश के करोड़ों लोगों की आवाज दबा दी जाए, ये हम कभी होने नहीं देंगे।" pic.twitter.com/NBNbpgHDAZ— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) October 31, 2026بہرحال، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف عوامی مواخذہ پر تبادلۂ خیال میں کئی سرکردہ سیاسی ہستیوں نے شرکت کی۔ کچھ اہم سیاسی لیڈران کے بیانات ذیل میں پیش کیے جا رہے ہیں۔مہوا موئترا (ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ):گیانیش کمار نے منظم طریقے سے ہماری جمہوریت کو تباہ و برباد کیا ہے۔خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کا یہ پورا عمل بی جے پی کی جانب سے رچی گئی ایک مکارانہ سازش تھی۔ اس میں کوئی غلط فہمی نہ رہے کہ گیانیش کمار محض ایک کٹھ پتلی ہیں۔ اصل میں اس کٹھ پتلی کے تار امت شاہ اور نریندر مودی کے ہاتھوں میں ہیں۔Gyanesh Kumar has systematically decimated our democracy.This entire SIR was a Machiavellian plan hatched by the BJP. Make no mistake, Gyanesh Kumar is only a puppet. The main puppeteers are Amit Shah and Narendra Modi.: All India Trinamool Congress MP @MahuaMoitra ji at… pic.twitter.com/pzE1iUX7g0— Congress (@INCIndia) October 31, 2026ہریندر ملک (سماجوادی پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ):میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف لائے گئے عوامی مواخذے کی حمایت کرتا ہوں۔ آج ہم سبھی ملک میں جمہوریت کو بچانے کے ایک اہم عمل کے لیے کھڑے ہیں، جہاں وہ ایک سنگین بحران سے گزر رہی ہے۔ اس کی وجہ اقتدار میں بیٹھی بی جے پی اور اس کے اشارے پر کام کرنے والا الیکشن کمیشن ہے، جو ملک کے شہریوں سے ان کا حق رائے دہی چھین رہا ہے۔ایس آئی آر کی آڑ میں ووٹ کی ڈکیتی ڈالی جا رہی ہے، جس میں اپوزیشن کو انتخاب لڑنے سے پہلے ہی شکست دی جاتی ہے۔ اگر ملک میں ووٹ چوری سے حکومت بنائی جاتی ہے تو ایسی حکومتیں غیر آئینی ہیں۔ ایسے واقعات سے عوام کا جمہوریت پر سے بھروسہ اٹھ جائے گا۔ ملک کے ساتھ اس سے بڑا کوئی دھوکہ نہیں ہو سکتا۔मैं CEC ज्ञानेश कुमार के खिलाफ लाए गए जन-महाभियोग का समर्थन करता हूं।आज हम सभी देश में लोकतंत्र को बचाने की एक महत्वपूर्ण प्रक्रिया के लिए खड़े हैं, जहां वो एक गंभीर संकट से गुजर रहा है। इसका कारण सत्ता में बैठी BJP और उसके इशारे पर काम करने वाला चुनाव आयोग है, जो देश के… pic.twitter.com/p2dUwIg0EH— Congress (@INCIndia) October 31, 2026اروند ساونت (شیوسینا رکن پارلیمنٹ):مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخاب کے دوران ہمارے اتحاد سے 31 اراکین پارلیمنٹ منتخب ہو کر آئے۔ 4 ماہ بعد اسمبلی انتخاب ہوا۔ الیکشن کے دوران شام 4 سے 5 بجے کے بعد محض 2 گھنٹے کے اندر 40 لاکھ ووٹ پڑ گئے۔ ہم نے الیکشن کمیشن سے پوچھا کہ 40 لاکھ لوگ صرف 2 گھنٹے میں کہاں سے آ گئے، کہاں کھڑے تھے اور کن بوتھوں پر بھیڑ تھی؟ ہم نے گیانیش کمار سے اس کا ویڈیو ثبوت مانگا، لیکن اس نے ہمیں آج تک کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں دی۔ اب ایس آئی آر کے ذریعہ عوام سے ووٹ کا حق چھینا جا رہا ہے۔ اس لیے ہم چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف عوامی مواخذے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔महाराष्ट्र में लोकसभा चुनाव के दौरान हमारे गठबंधन से 31 सांसद चुन कर आए।4 महीने बाद विधानसभा चुनाव हुआ। इलेक्शन के दौरान शाम 4 से 5 बजे के बाद मात्र दो घंटे के अंदर 40 लाख वोट पड़ गए। हमने चुनाव आयोग से पूछा - 40 लाख लोग सिर्फ 2 घंटे में कहां से आ गए, कहां खड़े थे और किन… pic.twitter.com/XtIIBQVNC3— Congress (@INCIndia) October 31, 2026سداما پرساد (سی پی آئی-ایم ایل رکن پارلیمنٹ):میں اپنی پارٹی اور پارلیمانی پارٹی کی طرف سے گیانیش کمار کے خلاف لائے جا رہے عوامی مواخذے کی حمایت کرتا ہوں۔ ہم چاہتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو عہدہ سے ہٹایا جائے، گرفتار کر جیل بھیجا جائے اور ان کے اوپر ملک سے غداری کا مقدمہ چلے۔मैं अपनी पार्टी और संसदीय दल की तरफ से ज्ञानेश कुमार के खिलाफ लाए जा रहे जन-महाभियोग का समर्थन करता हूं।हम चाहते हैं कि CEC ज्ञानेश कुमार को पद से हटाया जाए, गिरफ्तार कर जेल भेजा जाए और उनके ऊपर देशद्रोह का मुकदमा चले। : CEC ज्ञानेश कुमार के खिलाफ जन-महाभियोग में CPI(ML)… pic.twitter.com/o8M1RyXo55— Congress (@INCIndia) October 31, 2026ابھے کشواہا (آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ):میں راشٹریہ جنتا دل کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف عوامی مواخذے کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ جب سب سے پہلے بہار میں ایس آئی آر کیا گیا، تب ہمارے لیڈر تیجسوی یادو نے اس کی سخت مخالفت کی تھی۔ بہار میں ایس آئی آر کے دوران تقریباً 47 لاکھ لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کیے گئے اور اب ملک بھر میں تقریباً 13 کروڑ 20 لاکھ لوگوں کا نام کاٹا کیا گیا ہے۔ ایک طرف جہاں بی جے پی نے جمہوریت اور آئین کو بتاہ کرنے کا کام کیا، تو وہیں دوسری طرف گیانیش کمار نے ملک کے ساتھ غداری کی ہے۔ گیانیش کمار کو فوراً عہدہ سے ہٹایا جائے اور ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔मैं राष्ट्रीय जनता दल की तरफ से CEC ज्ञानेश कुमार के खिलाफ जन-महाभियोग का पूर्ण समर्थन करता हूं। जब सबसे पहले बिहार में SIR किया गया, तब हमारे नेता तेजस्वी यादव जी ने इसका कड़ा विरोध किया था।बिहार में SIR के दौरान करीब 47 लाख लोगों के नाम वोटर लिस्ट से काटे गए और अब देशभर में… pic.twitter.com/tEvJN0bahd— Congress (@INCIndia) October 31, 2026بیدناتھ رام (جے ایم ایم راجیہ سبھا رکن):میں اپنی پارٹی جے ایم ایم کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف عوامی مواخذے کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ آج ایس آئی آر کا مقصد صرف ’ووٹ چوری‘ ہے اور ایسا کر کے جمہوریت کا قتل کیا جا رہا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ جمہوریت کے قاتل گیانیش کمار کو عہدہ پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے اور ملک سے غداری کا کیس درج کر انھیں جیل بھیجا جانا چاہیے۔मैं अपने दल JMM की तरफ से CEC ज्ञानेश कुमार के खिलाफ जन-महाभियोग का पूर्ण समर्थन करता हूं। आज SIR का उद्देश्य सिर्फ 'वोट चोरी' है और ऐसा करके लोकतंत्र की हत्या की जा रही है। हमारा मानना है कि लोकतंत्र के हत्यारे ज्ञानेश कुमार को पद पर रहने का कोई अधिकार नहीं है और देशद्रोह का… pic.twitter.com/GClDhbzSZO— Congress (@INCIndia) October 31, 2026ناصر اسلم (جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس):الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر شہری کے ووٹ کی حفاظت کرے، غیر جانبدار انتخابات کروائے اور ہر پارٹی کو یکساں نظر سے دیکھے۔ لیکن بدقسمتی سے آج ان میں سے کچھ بھی نظر نہیں آتا ہے، اس لیے ہمیں مل کر آواز اٹھانی ہوگی، ساتھ میں کھڑا رہنا پڑے گا۔चुनाव आयोग की जिम्मेदारी है कि वो हर नागरिक के वोट की रक्षा करे, निष्पक्ष चुनाव करवाए और हर पार्टी को समान नजर से देखे।लेकिन बदकिस्मती से आज इनमें से कुछ भी नजर नहीं आता है, इसलिए हमें मिलकर आवाज उठानी होगी, साथ में खड़ा रहना पड़ेगा। : CEC ज्ञानेश कुमार के खिलाफ जन-महाभियोग… pic.twitter.com/dfwFl6SiH9— Congress (@INCIndia) October 31, 2026بجرنگ منوہر سونونے (این سی پی-ایس پی):میں اپنی پارٹی این سی پی (شرد پوار) کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف لائے گئے عوامی مواخذے کی حمایت کرتا ہوں۔ الیکشن کمیشن ووٹ کی حفاظت کے لیے بنایا گیا تھا، لیکن آج اس کا رویہ سب کے سامنے ہے۔ ہم نے مہاراشٹر میں اسمبلی انتخاب کے دوران ’ووٹ چوری‘ کے خلاف آواز اٹھائی، جس میں ایف آئی آر بھی ہوئی، لیکن اب معاملہ ٹھنڈے بستے میں ہے۔ ایس آئی آر کے نام پر لگاتار ووٹ کاٹے جا رہے ہیں اور مہاراشٹر میں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔मैं अपनी पार्टी NCP (शरद पवार) की तरफ से CEC ज्ञानेश कुमार के खिलाफ लाए गए जन-महाभियोग का समर्थन करता हूं।चुनाव आयोग वोट की रक्षा के लिए बनाया गया था, लेकिन आज उसका रवैया सबके सामने है।हमने महाराष्ट्र में विधानसभा चुनाव के दौरान 'वोट चोरी' के खिलाफ आवाज उठाई, जिसमें FIR भी… pic.twitter.com/vAU5MaGVuV— Congress (@INCIndia) October 31, 2026