نیوزی لینڈ میں مستقل رہائش، تعلیم اور کام کے مواقع؛ ویزا حاصل کرنے کا مکمل طریقہ جانیے

Wait 5 sec.

(31 اکتوبر 2026): نیوزی لینڈ کا ’اسکلڈ مائیگرنٹ کیٹیگری ریزیڈنٹ ویزا‘ غیر ملکیوں کو مستقل رہائش، تعلیم حاصل کرنے اور کام کے مواقع فراہم کرتا ہے۔اس ویزا کیٹیگری کے تحت آپ درخواست میں شوہر/بیوی اور 24 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔ ویزے کی فیس 6450 نیوزی لینڈ ڈالر سے شروع ہوتی ہے، ویزا ملنے کے بعد اگر آپ مسلسل 2 سال نیوزی لینڈ میں رہتے ہیں تو آپ پرمننٹ ریزیڈنٹ یعنی مستقل رہائشی ویزے کیلیے درخواست دے سکتے ہیں۔اہلیت کی شرائطعمر اپلائی کرتے وقت 55 سال یا اس سے کم ہونی چاہیےآپ صحت مند اور اچھے کردار کے حامل ہوںانگریزی بولنا اور سمجھنا آنی چاہیےفیملی کو شامل کر رہے ہیں تو آپ کا ان سے حقیقی رشتہ ہونا چاہیےمنظور شدہ آجر کی طرف سے فل ٹائم نوکری کی آفر ہونی چاہیےآپ کو اپنی تعلیم اور کام کی بنیاد پر 6 اسکلڈ ریزیڈنٹ پوائنٹس حاصل کرنے ہوں گےنوکری کی شرائط:نوکری ہفتے میں کم از کم 30 گھنٹے کی ہونی چاہیےنوکری مستقل ہو، 12 مہینے کیلیے فکسڈ ہو یا کم از کم 6 مہینے کا مسلسل کنٹریکٹ ہونوکری کسی منظور شدہ آجر کے پاس ہونی چاہیےدرخواست دینے کا طریقہ:اگر آپ کے پاس نوکری اور 6 پوائنٹس ہیں تو آپ اظہارِ دلچسپی کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں، اس کی کوئی فیس نہیںآپ کو فوراً اپلائی کرنے کا دعوت نامہ ای میل پر مل جائے گا، آپ کے پاس پھر 4 مہینے ہوں گےپاسپورٹ کی کاپی، تصویر، میڈیکل ٹیسٹ اور پولیس سرٹیفکیٹ، پوائنٹس، انگریزی اور نوکری کے ثبوت، جو کاغذ انگریزی میں نہیں اس کا تصدیق شدہ ترجمہ لگانا ہوگا، پولیس سرٹیفکیٹ 6 مہینے سے اور میڈیکل 3 مہینے سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیےچار مہینے کے اندر آن لائن فیس کے ساتھ درخواست جمع کروائیں، اس کے بعد آپ سے مزید کاغذات یا انٹرویو بھی لیا جا سکتا ہے