عمان: اردن میں یمن کا ایک مسافر طیارہ دوران پرواز ہولناک طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے اس کے شیشے ٹوٹ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن سے اردن پہنچنے والی الیمنیہ کی مسافر پرواز دورانِ سفر شدید طوفان اور ژالہ باری کی زد میں آ گئی، جس سے طیارے کے اگلے حصے اور کاک پٹ کی ونڈ شیلڈز کو نقصان پہنچا۔پائلٹ نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو عمان ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا، یمنی ایئر ویز کی پرواز نے عدن ایئرپورٹ سے اردن کے دارالحکومت عمان کے لیے اڑان بھری تھی کہ دورانِ پرواز خراب موسم، تیز ہواؤں اور شدید ژالہ باری نے صورت حال کو خطرناک بنا دیا۔ایران کیلیے جاسوسی، خلیجی ملک میں 3 افراد کو سزائے موتژالہ باری کے باعث ایئربس A320 طیارے کی نوز اور کاک پٹ کے سامنے لگے شیشوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ترجمان یمنی ایئر لائن حاتم الشعابی نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان مکمل طور پر محفوظ ہیں۔متاثرہ طیارے کو عمان ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، جب کہ عمان سے عدن کی پرواز کے لیے متبادل طیارے کا انتظام کیا گیا۔