تمل ناڈو حکومت نے ریاست میں تقریباً 13 سال بعد آٹو رکشہ کے کرایے میں ترمیم کی ہے۔ آٹو ڈرائیوروں کی جانب سے طویل عرصے سے کرایے میں اضافے کے مطالبے کو لے کر احتجاج کر رہے تھے۔ نئے ضابطے کے مطابق اب ابتدائی 1.8 کلومیٹر کے سفر کے لیے 50 روپے ادا کرنے ہوں گے، جبکہ اس کے بعد ہر اضافی کلومیٹر کے لیے 25 روپے کرایہ ہوگا جو پہلے 12 روپے فی کلومیٹر تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 2013 میں کرایے کی شرحیں مقرر کی گئی تھیں۔Tamil Nadu Government revises auto fares in the state., fixes Rs 50 as minimum charge for 1.8 km and Rs 25 as additional charge for each km pic.twitter.com/5da2KTK3BA— ANI (@ANI) October 28, 2026حکومت نے گھاٹ والے علاقوں کے لیے الگ کرایے مقرر کیے ہیں۔ یہاں ابتدائی سفر کے لیے کم از کم کرایہ 60 روپے ہوگا۔ اس کے بعد ہر اضافی کلومیٹر کے لیے 30 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ یعنی گھاٹ والے علاقوں میں آٹو سے سفر کرنا عام علاقوں کے مقابلے میں مہنگا ہوگا۔ اس کے علاوہ اگر آٹو ڈرائیور کو مسافر کے انتظار میں رکنا پڑتا ہے تو اس کے لیے 1 روپے فی منٹ کے حساب سے چارج مقرر کیا گیا ہے۔ نئی شرحوں کے مطابق رات 10 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان آٹو سے سفر کرنے پر عام کرایے کا ڈیڑھ گنا ادا کرنا ہوگا۔ یعنی اس دوران سفر کرنے والے مسافروں کو دن کے مقابلے میں زیادہ کرایہ دینا پڑے گا۔مہاراشٹر: غیر مراٹھی آٹو-ٹیکسی ڈرائیوروں کو راحت، مراٹھی سیکھنے کے لیے حکومت نے دی مہلتواضح رہے کہ آٹو ڈرائیور طویل عرصے سے کرایہ بڑھانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں، انشورنس پریمیم اور گاڑیوں کی دیکھ بھال کے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ، ایپ پر مبنی کیب سروسز اور بائیک ٹیکسیوں سے ملنے والے مقابلے نے بھی ان کے کاروبار کو متاثر کیا ہے۔ آٹو ڈرائیوروں کی تنظیموں نے ابتدائی 1.5 کلومیٹر کے لیے 60 روپے اور اس کے بعد ہر کلومیٹر کے لیے 30 روپے کرایہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ دوسری جانب صارفین کی تنظیموں نے ابتدائی 1.8 یا 2 کلومیٹر کے لیے 50 روپے کرایہ مقرر کرنے کی تجویز دی تھی۔ ٹرانسپورٹ کے وزیر اے وجے تملن پارتھیبن نے کچھ دن قبل آٹو ڈرائیوروں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ دیوالی سے قبل کرایے میں ترمیم کی جائے گی۔ اب حکومت نے نئی شرحوں کا اعلان کر دیا ہے۔