ایران جنگ اخراجات 47 ارب ڈالر سے تجاوز، پینٹاگون کا انکشاف

Wait 5 sec.

واشنگٹن: پینٹاگون نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں پر امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ رقم جولائی میں محکمہ دفاع کے تخمینے سے بھی 25 فیصد زیادہ ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار میں ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں سے امریکی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت کے اخراجات کا تخمینہ واضح طور پر شامل نہیں کیا گیا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مختصر مدت کی جنگ بندی کو وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے اور بحری ناکہ بندی کے باعث کئی ماہ سے ایران کا کوئی جہاز وہاں سے نہیں گزر سکا۔مسیسیپی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے تاریخ کی بہترین بحری ناکہ بندیوں میں سے ایک نافذ کر رکھی ہے، جنگ بندی کے دوران چند جہازوں کو گزرنے کی اجازت دینے کے علاوہ کئی ماہ سے کوئی ایرانی جہاز ناکہ بندی سے نہیں گزر سکا۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے خلاف جنگ شروع نہیں کی بلکہ ایران نے امریکا کے خلاف جنگ شروع کی تھی، مجھے جنگ بندی پسند نہیں تھی اور میں اسے وقت کا ضیاع سمجھتا تھا، تاہم متعلقہ ماہرین کی رائے سننے کو ترجیح دی۔امریکی مڈٹرم الیکشن: ٹیکساس ریپبلکنز کے ہاتھ سے نکلنے کا امکانٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایرانی بہترین ہتھیار تیار کرتے ہیں، لیکن امریکا نے انھیں بری طرح شکست دی ہے۔ اور عراق میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں ایران کے فراہم کردہ سڑک کنارے نصب بموں سے ہوئیں۔