ترکیہ: آسمانی بجلی گرنے سے 500 ٹن بھوسا جل کر خاک ہوگیا

Wait 5 sec.

انقرہ: ترکیہ کے وسطی صوبے یوزگات کے گاؤں سریم بے میں آسمانی بجلی گرنے سے ذخیرہ کیا گیا تقریباً 500 ٹن بھوسا جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا، جس سے مقامی کسانوں اور مویشی پال حضرات کو بھاری مالی نقصان ہوا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق علاقے میں شدید بارش اور گرج چمک کے دوران آسمانی بجلی اس کھیت پر گری جہاں کٹائی کے بعد بھوسے کے گٹھے ذخیرہ کیے گئے تھے۔ خشک بھوسے نے تیزی سے آگ پکڑ لی اور شعلے ذخیرہ کرنے کے پورے مقام تک پھیل گئے۔رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر یوزگات میونسپلٹی کے محکمہ فائر بریگیڈ اور محکمہ جنگلات کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور طویل کارروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔اس طرح آگ کو قریبی زرعی زمینوں اور املاک تک پھیلنے سے روک دیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اسپین : ہائی اسپیڈ ٹرینوں میں خوفناک تصادم 64 مسافر ہلاکبھوسا جلنے سے مقامی کسانوں اور مویشی پال حضرات کو مالی نقصان اٹھانا پڑا، جو خصوصاً سردیوں میں جانوروں کی خوراک اور بستر کے لیے ذخیرہ شدہ بھوسے پر انحصار کرتے ہیں۔