مشرقی افریقی ملک یوگنڈا میں انسانوں کو قتل کرکے ان کا گوشت کھانے والے ’آدم خور‘ کو گرفتار کر کے پھانسی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔چیف آف ڈیفنس فورسز، جنرل موہوزی کینیروگابا نے ایک ایسے مشتبہ سیریل کلر (مسلسل قاتل) کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے 15 سال کے عرصے میں ماساکا، ایبانڈا اور کازو کے اضلاع میں 38 افراد کو قتل کیا اور ان کا گوشت کھایا۔ایک بیان میں، موہوزی نے مشتبہ شخص کی شناخت ’موسیس موجوریزی‘ کے طور پر کی۔اسے یوگنڈا کے بدنام ترین مبینہ سیریل کلرز میں سے ایک قرار دیا گیا ہے اور اس کے عوامی ٹرائل (کھلی عدالت میں مقدمے کی سماعت) کا وعدہ کیا گیا ہے۔موہوزی نے کہا کہ مجھے اپنے ہم وطنوں کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے اس سفاک شخص، موسیس موجوریزی کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ یوگنڈا کی تاریخ کا بدترین سیریل کلر اور انسان خور (cannibal) ہے۔”اس نے 2010 سے 2025 کے درمیان ماساکا، ایبانڈا اور کازو میں 38 لوگوں کو قتل کیا اور کھا لیا۔ ہم اس کا عوامی ٹرائل کریں گے اور اسے یقینی طور پر سزائے موت دیں گے۔اگر یہ الزامات ثابت ہو جاتے ہیں، تو یہ معاملہ یوگنڈا میں سیریل قتل کے سب سے بڑے اور وسیع تحقیقاتی کیسز میں سے ایک بن جائے گا۔