’ہر جگہ بدعنوانی اپنے عروج پر ہے‘، دیواس میں اموات پر جیتو پٹواری نے مدھیہ پردیش حکومت کو بنایا ہدف تنقید

Wait 5 sec.

مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) کے صدر جیتو پٹواری نے دیواس میں مبینہ طور پر نقلی شراب سے ہونے والی اموات کے معاملے میں موہن یادو حکومت پر شراب مافیا کو بچانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس واقعے میں 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جیتو پٹواری نے کہا کہ ’’مدھیہ پردیش میں حکومت کی جانب سے اجتماعی قتل کا سلسلہ رک نہیں رہا ہے۔ ایسے معاملات میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ مرینا میں غیر قانونی زہریلی شراب پینے سے لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ حکومت نے اس سے سبق نہیں سیکھا۔ پھر ساگر میں زہریلی شراب سے 100 سے زیادہ خاندانوں کے افراد کی موت کے لیے حکومت ذمہ دار ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا گیا، لیکن اس نے کیا کیا، اس بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے۔‘‘Bhopal, Madhya Pradesh: Congress state president Jitu Patwari says, "The incident occurred in Morena, where people died after consuming illicit poisonous liquor. The government did not learn a lesson. Then, in Sagar, the government was responsible for the deaths of people from… pic.twitter.com/CAzR3SD2PP— IANS (@ians_india) October 27, 2026خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ کی رپورٹ کے مطابق جیتو پٹواری نے کہا کہ ’’دیواس میں بھی 20 سے زائد افراد کی موت ہو گئی۔ حکومت کی جانب سے اس معاملے کو دبانے کی کوشش کی گئی۔ میری کلکٹر سے بات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ کوئی زہر نہیں ہے۔ اس بارے میں کلکٹر کے عوامی بیانات موجود ہیں۔ وہاں کے دیگر انتظامی افسران کے بیانات بھی ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے زہریلی شراب فروخت کی تھی۔ اگر شراب زہریلی نہیں تھی تو انہیں گرفتار کیوں کیا گیا؟ اس پورے معاملے سے سمجھا جا سکتا ہے کہ مافیا نے وزیر اعلیٰ کو اپنے شکنجے میں لے لیا ہے۔ شراب مافیا پانچویں منزل سے حکومت چلا رہے ہیں۔ جس طرح کی سرگرمیاں سامنے آئی ہیں، ان سے ملک اور ریاست کے لوگ فکرمند ہیں۔ عام لوگ پریشان ہیں۔ ہر جگہ بدعنوانی اپنے عروج پر ہے۔‘‘समूचा मंत्रिमंडल अब सामूहिक रूप से ही जवाब दे कि मध्य प्रदेश "सरकारी हत्याओं" की "राष्ट्रीय राजधानी" क्यों बन गया है?मध्य प्रदेश की जनता भी जानना चाहती है कि वल्लभ भवन की पांचवी मंजिल को शराब माफिया क्यों/कैसे नियंत्रित कर रहे हैं?भोपाल | @DrMohanYadav51 pic.twitter.com/URVZpYg0xe— Jitendra (Jitu) Patwari (@jitupatwari) October 27, 2026کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’حکومت کو بیدار کرنے کے لیے ہم دیواس جا رہے ہیں۔ میری وزیر اعلیٰ موہن یادو سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے میں مثبت نقطۂ نظر اپناتے ہوئے فیصلے لینا شروع کریں۔ حکومت کی خامیوں کو دور کریں۔ خامیوں کو دبانے سے کچھ نہیں ہوگا۔ شراب مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس پورے معاملے پر ملک کے وزیر داخلہ کو بھی خط لکھا گیا ہے۔‘‘ جیتو پٹواری نے مزید کہا کہ ’’کانگریس مدھیہ پردیش میں اس طرح کے سرکاری قتل کی مخالفت کرے گی۔ آج ہم متاثرہ خاندانوں کے افراد کو لے کر کلکٹر سے سوال جواب کریں گے۔ غیر قانونی زہریلی شراب کے معاملے میں ریاستی حکومت کو ایک جامع لائحۂ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو شراب مافیا کے خلاف سخت قدم اٹھانے چاہئیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ ایسا کرے گی، ورنہ ہم یہی سمجھیں گے کہ مافیا حکومت چلا رہا ہے۔‘‘