25 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہ

Wait 5 sec.

ایمسٹرڈیم : نیدرلینڈز میں سرکاری محکموں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے استعمال اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ہزاروں سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیدرلینڈ کی حکومت نے سرکاری شعبوں میں تقریباً 25 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا یہ فیصلہ حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی لانے کے پیش نظر کیا ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ڈچ حکومت سرکاری کام کاج کو زیادہ مؤثر اور جدید بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کا دائرہ وسیع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔اس منصوبے کے تحت سرکاری شعبے میں ملازمتوں کی تعداد بتدریج کم کی جائے گی، جس سے حکومت کو ہر سال تقریباً 5 ارب امریکی ڈالر کی بچت متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت ایک ہی مرحلے میں 25 ہزار ملازمتیں ختم نہیں کرے گی بلکہ یہ عمل مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔The Dutch government aims to cut 25,000 civil servant jobs in an AI-led efficiency drive targeting annual savings of €3.5 billion https://t.co/2T00EL68Il— Bloomberg (@business) October 26, 2026اس دوران سرکاری اداروں میں ایسے کاموں اور ذمہ داریوں کا جائزہ لیا جائے گا جنہیں مصنوعی ذہانت اور خودکار نظام کے ذریعے انجام دیا جاسکتا ہو۔FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWSاس حوالے سے حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیشہ روایتی طریقۂ کار کے مطابق کام جاری نہیں رکھ سکتی۔ ان کے مطابق آنے والے دنوں میں کچھ مشکل فیصلے کیے جائیں گے اور ان کے اثرات نمایاں ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے تیزی سے بڑھتے ہوئے استعمال نے ملازمتوں کے مستقبل پر بحث کو بھی تیز کردیا ہے۔متعدد نجی شعبوں میں بہت سے کام پہلے ہی اے آئی اور خودکار نظام کے ذریعے انجام دیے جا رہے ہیں، جس کے باعث بعض شعبوں میں انسانی ملازمین کی ضرورت کم ہوتی نظر آرہی ہے۔بیرون ملک ہزاروں ملازمتیں، پاکستانیوں کیلیے سرکاری پورٹل متعارف