اضافی چھولے مانگنے پر گاہک قتل

Wait 5 sec.

(29 اکتوبر 2026): بھارتی دارالحکومت دہلی میں اضافی چھولے مانگنے پر ریڑھی والے نے تلخ کلامی کے بعد گاہک کو قتل کر دیا۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقتول سندیپ کا چھولے بھٹورے بیچنے والے چنٹو گپتا کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ ہاتھا پائی کے دوران ملزم نے اس پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا۔سندیپ کے والد بجیندر سنگھ نے الزام لگایا کہ بیٹے کو معمولی بحث پر قتل کیا گیا، وہ اتوار بازار گیا تھا جہاں اضافی چھولے کو لے کر ریڑھی والے سے اس کی بحث ہوگئی، ملزم نے اسے گالیاں دیں جس کے بعد ہاتھا پائی ہوئی۔یہ بھی پڑھیں: ریسٹورنٹ میں چھولے کی پلیٹ میں ’چھپکلی‘ نکل آئیانہوں نے الزام لگایا کہ بیٹے کا صرف اتنا قصور تھا کہ اس نے دکاندار سے کچھ اضافی چھولے مانگے تھے، اسے کئی بار چاقو مارا گیا اور دو دن تک زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد وہ مر گیا۔پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے چنٹو گپتا کو عدالت میں پیش کیا جہاں اسے عالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔