لندن: برطانوی شاہی خاندان سے منحرف شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل اپنے والد تھامس مارکل سینئر کے خلاف بچوں سے متعلق سنگین الزامات سامنے آنے پر آبدیدہ ہوگئیں۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل اپنے شوہر ہیری اور بچوں، 7 سالہ آرچی اور 5 سالہ للیبیٹ کے ہمراہ بیرونِ ملک مختصر چھٹیوں پر چلی گئی ہیں تاکہ میڈیا سے دور رہ کر قریبی دوستوں کے ساتھ وقت گزار سکیں۔رپورٹ کے مطابق میگھن کے سوتیلے بھائی تھامس جونیئر نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے اپنے والد کے سامان سے بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی تصاویر ملی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میگھن اس معاملے پر شدید افسردہ ہیں اور اپنی بیٹی کو دیکھ کر متاثرہ بچوں کے بارے میں سوچتے ہوئے رو پڑیں۔میگھن کے دوست احباب بھی پیغامات بھیج کر اداکارہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے لئے دعا گو ہیں۔واضح رہے کہ میگھن اور ان کے والد کے درمیان تعلقات 2018ء سے ختم ہوگئے تھے، حالیہ تنازع پر اپنے ایک بیان میں میگھن نے کہا تھا کہ والد کو اپنے بچوں سے دور رکھنے کا فیصلہ بچوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا تھا۔شہزادہ ہیری والدہ شہزادی ڈیانا کا مشہور ’ریوینج ڈریس‘ میگھن مارکل کے لیے حاصل کرنے کے خواہشمندانہوں نے امید ظاہر کی کہ حکام دیگر خاندانوں کے بچوں کے تحفظ کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہوں گے۔