واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کو 5 سو پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، یوکرین کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر مالیت کے جدید میزائل فراہم کئے جا ئیں گے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین کو جدید ترین پی اے سی تھری میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے میزائلوں کی فوری فراہمی پر زور دیا ہے کیونکہ ترسیل میں کئی سال لگنے کا خدشہ ہے۔رپورٹس کے مطابق روس نے یوکرین کے توانائی کے نظام پر حملے تیز کردیئے ہیں، 2 ہفتوں میں بجلی کے اہم حصوں کو 30 سے زائد بار نشانہ بنایا گیا ہے۔ BREAKING: The U.S. approves a $2.1 billion sale of 500 Patriot PAC-3 missiles to Ukraine, with European allies and Canada footing the bill.Canada, Germany and Norway will contribute funding, alongside EU loan support for Kyiv.Lockheed Martin will serve as the main contractor for the deal, supplying Ukraine with a major boost to its air defence capabilities. https://t.co/qQunVaQp4K— Defence Index (@Defence_Index) October 31, 2026امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جدید پی اے سی تھری انٹرسیپٹر میزائلوں کی مالیت 2 ارب 10 کروڑ ڈالر ہے اور ان کی خریداری کے اخراجات یورپی ممالک اور کینیڈا کے اتحادی ممالک برداشت کریں گے۔ اس معاہدے میں امریکی حکومت کی رقم شامل نہیں ہوگی، جبکہ میزائل امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن تیار کرے گی۔یوکرین کو روس کے بیلسٹک میزائل حملوں کو روکنے کے لیے پیٹریاٹ نظام کی ضرورت ہے، تاہم دنیا بھر میں ان میزائلوں کی قلت بھی موجود ہے۔امریکی محکمہ دفاع کے مطابق سالانہ تقریباً 600 پیٹریاٹ میزائل تیار کیے جاتے ہیں، جبکہ یہ واضح نہیں کہ نئے آرڈر کی تیاری اور یوکرین کو فراہمی کا عمل کب مکمل ہوگا۔