کم جونگ ان کا جنگی صلاحیتوں کو مزید وسعت دینے کا اعلان

Wait 5 sec.

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں گزشتہ روز جدید ڈرون ائیروناٹیکل ٹیکنالوجی کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ بھی شریک ہوئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نمائش کا مقصد ملک کی دفاعی صلاحیتوں اور مسلح افواج کی تکنیکی طاقت کو اجاگر کرنا تھا۔نمائش میں ڈرون ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور مستقبل کے منصوبوں کو پیش کیا گیا جن میں مختلف اقسام کے اسٹریٹجک، آپریشنل اور ملٹی پرپز ڈرونز کے ساتھ ساتھ خودکش حملہ آور ڈرونز بھی شامل تھے۔کم جونگ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جدید جنگوں کے بدلتے ہوئے تقاضوں کے پیشِ نظر ڈرون ٹیکنالوجی میں مکمل برتری حاصل کرنا ایک ضرورت بن چکا ہے۔دوران تقریر اُن کا کہنا تھا کہ طاقت کا مطلب ہی امن ہے اور امن کی ضمانت صرف طاقت سے ہی دی جاسکتی ہے۔ملکی سائنسدانوں پر زور دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ وہ ڈرون ٹیکنالوجی اور ملکی دفاع کے لیے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیز ترین پیش رفت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔دوران نمائش مختلف جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اس مظاہرے میں مختلف ٹیکٹیکل خودکش ڈرونز، ملٹی پرپز ڈرونز سے فائر کیے جانے والے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں اور ٹیکٹیکل کروز میزائلوں نے اہداف کو نشانہ بنایا۔امریکا کی یوکرین کو 5 سو پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظورینمائش کے دوران 600 ملی میٹر کیلیبر کے الٹرا پریسیژن ملٹی پل راکٹ لانچر جسے ’اسنائپر کا نام دیا گیا ہے نے بھی پہلی بار عوامی سطح پر فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔