سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر صدر جمہوریہ مرمو، وزیر اعظم مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے پیش کیا خراجِ عقیدت

Wait 5 sec.

ملک کے پہلے وزیر داخلہ اور آئرن مین کے طور پر مقبول سردار ولبھ بھائی پٹیل کا آج 151 واں یوم ولادت ہے۔ جس کی مناسبت سے 31 اکتوبر ’قومی یوم اتحاد‘ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک کی اہم شخصیات آنجہانی سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہیں۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 151 ویں یوم پیدائش کے موقع پر نئی دہلی کے سردار پٹیل چوک پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے راشٹرپتی بھون کے گن تنتر منڈپ میں سردار پٹیل کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔President Droupadi Murmu paid homage to Sardar Vallabhbhai Patel on his 151st birth anniversary at Sardar Patel Chowk in New Delhi. She also offered floral tributes to Sardar Patel at Gantantra Mandap, Rashtrapati Bhavan. pic.twitter.com/jqqrieIEND— President of India (@rashtrapatibhvn) October 31, 2026اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ متحدہ ہندوستان کے معمار ملک کے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ انہوں نے ایک مضبوط، خوشحال اور مستحکم ہندوستان کی تعمیر کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ مادر وطن کی خدمت میں ان کی قربانی اور لگن ایک ترقی یافتہ اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کے لیے بہت بڑا سرچشمۂ تحریک ہے۔अखंड भारत के प्रणेता देश के लौह पुरुष सरदार वल्लभभाई पटेल को उनकी जयंती पर सादर नमन। उन्होंने एक सशक्त, समृद्ध और समर्थ भारत के निर्माण के लिए अपना जीवन समर्पित कर दिया। मां भारती की सेवा में उनका त्याग और समर्पण विकसित एवं आत्मनिर्भर भारत के निर्माण के लिए बहुत बड़ा प्रेरणास्रोत…— Narendra Modi (@narendramodi) October 31, 2026کانگریس کے قومی صدر ملکاجن کھڑگے نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں سردار پٹیل کا ایک اقتباس نقل کیا، انہوں نے لکھا کہ  ’’جب عوام متحد ہو جاتے ہیں تو ان کے سامنے ظالم سے ظالم حکومت بھی نہیں ٹھہر سکتی‘‘ ملکاجن کھڑگے نے کہا کہ ’’جدید ہندوستان کی یکجہتی اور سالمیت کے معمار، مرد آہن، ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم اور سابق کانگریس صدر سردار ولبھ بھائی پٹیل جی کی یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔‘‘ کھڑگے نے مزید کہا کہ ہندوستان کو ایک لڑی میں پرو کر مضبوط اور متحد ہندوستان کی بنیاد رکھنے والے سردار پٹیل جی کی بے مثال جرأت، دور اندیش قیادت اور ملک کے تئیں غیر متزلزل لگن ہمارا بیش قیمت ورثہ ہے۔ ان کے اصول ہمیشہ ملک کو اتحاد، جمہوریت اور قومی خدمت کے راستے پر گامزن رہنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔“जब जनता एक हो जाती है, तब उसके सामने क्रूर से क्रूर शासन भी नहीं टिक सकता…”~ सरदार वल्लभ भाई पटेलआधुनिक भारत की एकता और अखंडता के शिल्पकार, लौह पुरुष, देश के प्रथम उप प्रधानमंत्री एवं पूर्व कांग्रेस अध्यक्ष सरदार वल्लभ भाई पटेल जी की जयंती पर उन्हें कोटि-कोटि नमन।भारत को… pic.twitter.com/9AooDyMoar— Mallikarjun Kharge (@kharge) October 31, 2026اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہندوستان کے پہلے وزیر داخلہ، مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل جی کی یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ راہل گاندھی نے مزید لکھا کہ اتحاد کے علم بردار اور جدید ہندوستان کے معمار کی حیثیت سے انہوں نے ملک کی یکجہتی، سالمیت اور بھائی چارے کی مضبوط بنیاد رکھی۔ ان کے اصول ہمیشہ ہمارے لیے مشعل راہ رہیں گے۔भारत के प्रथम गृह मंत्री, लौह पुरुष सरदार वल्लभभाई पटेल जी की जयंती पर उन्हें सादर नमन।एकता के सूत्रधार और आधुनिक भारत के शिल्पकार के रूप में उन्होंने देश की एकता, अखंडता और भाईचारे की मजबूत नींव रखी। उनके आदर्श सदैव हमारे लिए प्रेरणास्रोत रहेंगे। pic.twitter.com/Iqcc6BnGQJ— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 31, 2026