کانگریس نے ایک بار پھر ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کے حوالے سے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے ووٹ چوری کی سازش رچی اور چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار نے اسے انجام دیا۔ کانگریس کے مطابق اس پورے عمل کا مقصد ووٹر لسٹ میں موجود خامیاں دور کرنا نہیں بلکہ بڑی تعداد میں ہندوستانی شہریوں کو ان کے ووٹ دینے کے آئینی حق سے محروم کرنا ہے۔ پارٹی نے ایس آئی آر روکنے اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کے مطالبہ کا بھی اعادہ کیا ہے۔The Home Minister had said that SIR had a 3D objective: to detect, delete and deport infiltrators so as to ‘purify’ the electoral rolls.What has SIR actually accomplished?In the six states of Karnataka, Jharkhand, Meghalaya, Kerala, Goa and Mizoram, just 1600 foreigners… https://t.co/NaWrBSAqfX pic.twitter.com/AQkU533cCY— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) October 29, 2026کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے جمعرات (29 اکتوبر) کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ’ہندوستان ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ شیئر کی۔ اس کے مطابق کرناٹک، جھارکھنڈ، میگھالیہ، کیرلم، گوا اور میزورم میں ایس آئی آر کے دوران اب تک 1600 غیر ملکی شہریوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ان 6 ریاستوں میں تقریباً 10 کروڑ لوگوں کو اس عمل سے گزرنا پڑا۔ جے رام رمیش نے سوال اٹھایا کہ اتنے بڑے پیمانے پر کارروائی کے بعد غیر ملکی شہریوں کی اتنی کم تعداد سامنے آنے کا کیا مطلب ہے!جے رام رمیش نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے 3 مقاصد بتائے تھے۔ ان میں دراندازوں کی شناخت کرنا، ان کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹانا اور انہیں ملک سے باہر نکالنا شامل تھا۔ کانگریس لیڈر کا سوال ہے کہ اگر یہی اس مہم کا بنیادی مقصد تھا تو اب تک سامنے آئے اعداد و شمار کیا بتاتے ہیں؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت کے دعووں اور دستیاب اعداد و شمار میں واضح فرق ہے۔ کانگریس نے یہ بھی کہا کہ باقی 20 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ایسا کوئی اعداد و شمار سامنے نہیں آیا، کیونکہ الیکشن کمیشن نے اس تعلق سے معلومات یکجا کرنے کی ہدایات ہی نہیں دی تھیں۔ واضح ہے کہ وزیر داخلہ جھوٹ بول رہے تھے۔راجیہ سبھا رکن جے رام رمیش نے کرناٹک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ ووٹر لسٹ سے تقریباً 99.7 لاکھ نام ہٹائے گئے۔ 716 لوگوں کی شناخت غیر ملکی شہریوں کے طور پر ہوئی ہے۔ ان 716 لوگوں میں 545 نیپال کے شہری ہیں۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر نام ہٹائے جانے کے باوجود غیر ملکی شہریوں کی تعداد بہت کم ہے۔ پارٹی نے اسی بنیاد پر ایس آئی آر کی ضرورت، اس کے طریقے اور اس کے اصل مقصد پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ جے رام رمیش نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’’ایس آئی آر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی جوڑی کی تیار کردہ ایک سازش تھی، جسے چیف الیکشن کمشنر نے ای سی آئی نیٹ سمیت مختلف ذرائع سے عملی جامہ پہنایا۔‘‘ پوسٹ کے آخر میں انہوں نے 3 اہم مطالبے پیش کیے پہلا، گیانیش کمار کو عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔ دوسرا، ایس آئی آر کو معطل کیا جانا چاہیے۔ تیسرا، ای سی آئی نیٹ میں بڑے پیمانے پر اصلاح کی جانی چاہیے۔