آوارہ کتوں نے 15 ماہ کی معصوم بچی کی جان لے لی

Wait 5 sec.

قاہرہ: مصر میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ رونما ہوا جب گارڈنز شہر میں ایک 15 ماہ کی معصوم بچی کو اس کے گھر کے باہر آوارہ کتوں کے ٹولے نے مار ڈالا، جس سے عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 ماہ کی معصوم بچی جس کی شناخت سلسبیل کے نام سے ہوئی ہے، اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی جب کتوں نے اس پر حملہ کر دیا۔رپورٹس کے مطابق بچی کی ماں اسے بچانے کے لیے پہنچی اور اسے اسپتال پہنچایا گیا تاہم بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔قاہرہ میں عدالت نے اس حوالے سے تحقیقات کا حکم دیا ہے، لڑکی کی ماں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا ہے اور پولیس کو حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کا حکم دیا ہے۔حکام نے بچی کے والد محمد عثمان کو ان الزامات کی مزید تحقیقات کے لیے بھی طلب کیا کہ انھوں نے اپنی بیٹی کو بغیر سرکاری اجازت نامہ کے دفنا دیا۔غزہ: خاندان کی زندہ بچ جانے والی اکلوتی فاطمہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شہیدواضح رہے کہ مصر کی وزارت صحت کے اعداد و شمار جو پہلے مقامی میڈیا کے ذریعہ پیش کیے گئے تھے جنوری اور ستمبر 2025 کے درمیان کتے اور بلی کے کاٹنے کے تقریباً 1.2 ملین واقعات کا انکشاف ہوا تھا۔