ٹاٹا کو مجرمانہ طور پر تباہ کیا جا رہا ہے، کسی کاروباری رہنما میں ایک لفظ کہنے کی جرأت نہیں: راہل گاندھی

Wait 5 sec.

کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے بدھ (28 اکتوبر) کو ٹاٹا گروپ کے حوالے سے بڑا بیان دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹاٹا گروپ کو منصوبہ بند طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے اور ملک کا کوئی بھی کاروباری شخص اس معاملے پر کھل کر بولنے کی ہمت نہیں کر پا رہا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ان مبینہ جرائم کے لیے انصاف یقینی بنایا جائے گا۔ راہل گاندھی کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ٹاٹا گروپ کی اہم ہولڈنگ کمپنی ٹاٹا سنز کی قیادت کو لے کر تنازعہ چل رہا ہے۔ اس تنازعہ کے باعث ٹاٹا ٹرسٹس کے عہدیداروں کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں۔ معاملہ اب ٹاٹا سنز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تک بھی پہنچ گیا ہے۔این چندرشیکھرن مزید 5 سال ’ٹاٹا سنز‘ کے چیئرمین برقرار رہیں گے، بورڈ نے مدت کار میں کی توسیعکانگریس رہنما راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ٹاٹا کو مجرمانہ طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے اور کوئی بھی کاروباری رہنما اس کے خلاف ایک لفظ کہنے کی ہمت نہیں کر رہا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کاروباری رہنما سے مخطاب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’آپ آخر کب تک خاموش رہیں گے؟ کیا اس وقت تک، جب تک وہ آپ پر بھی قبضہ نہیں کر لیتے؟‘‘ راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’ہندوستانی کاروبار مودی اور شاہ کا ذاتی کھلونا نہیں ہے۔ آپ میں ہمت نہیں ہے، ہم میں ہے۔ ہم ان جرائم کے لیے انصاف یقینی بنائیں گے۔‘‘Tata is being criminally destroyed, and no business leader dares say a word.How long will you stay silent? Until they own you?Indian business is not Modi and Shah's plaything. You lack courage. We don't. We will ensure justice for these crimes.— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 28, 2026قابل ذکر ہے کہ ٹاٹا ٹرسٹس کے چیئرمین نوئل ٹاٹا نے این چندر شیکھرن کو دوبارہ ٹاٹا سنز کا چیئرمین مقرر کرنے کی تجویز کو چیلنج کیا ہے۔ یہ تجویز 17 ستمبر کو ٹاٹا سنز کے بورڈ کی میٹنگ میں منظور کی گئی تھی۔ ٹاٹا سنز، ملک کے بڑے کاروباری گروپوں میں شامل ٹاٹا گروپ کی اہم ہولڈنگ کمپنی ہے۔