تل ابیب: اسرائیل میں انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے، جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی انتخابات میں کوئی واضح فاتح نہیں ہوگا، نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی اسرائیلی پارلیمنٹ میں سب سے بڑی جماعت ثابت ہوسکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق لیکوڈ پارٹی اسرائیلی پارلیمنٹ کی 120 میں سے 24 نشستیں حاصل کرے گی جبکہ نیتن یاہو کے حریف اور سابق فوجی سربراہ گادی آئزن کوٹ کی قیادت والی پارٹی کے 22 نشستیں حاصل کرنے کا امکان ہے۔اسرائیلی چینل 11 کے ایگزٹ پول کے مطابق آئزن کوٹ کی قیادت والا بلاک نیتن یاہو کی قیادت والے بلاک سے بڑا ہونے کا امکان ہے۔آئزن کوٹ نے ایگزٹ پولز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلیوں کو نیتن یاہو پر بالکل بھی اعتماد نہیں ہے۔اسرائیلی پارلیمنٹ کی 120 نشستوں پر حکومت بنانے کے لیے کم از کم 61 نشستوں کی اکثریت چاہئے ہوتی ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایگزٹ پولز نے ظاہر کیا کہ نہ تو نیتن یاہو اور نہ ہی حریف آئزن کوٹ کو حکومت سازی کے لیے اکثریت حاصل ہوسکے گی۔اسرائیلی الیکشن میں ریکارڈ ٹرن آؤٹ، نیتن یاہو کی پالیسیوں پر عوامی فیصلہ متوقعحتمی نتائج میں کئی دن لگ سکتے ہیں، حکومت سازی میں طویل وقت لگ سکتا ہے اور یہ تعطل نیتن یاہو کے حق میں کام کرسکتا ہے جس سے وزیر اعظم کو نگراں کی حیثیت سے اقتدار میں رہنے کی اجازت ملتی ہے۔