تہران: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا معاہدے کی خلاف ورزی کا اعتراف امریکا پر پردہ ڈالنے والوں کیلئے اسکینڈل ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ انہیں اسلام آباد معاہدے پر یقین نہیں تھا امریکی غیرسنجیدگی ثابت کرتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایران کیلئے یہ حیران کن نہیں، واشنگٹن کی جانب سے معاہدے توڑنے کی طویل تاریخ ہے، امریکا اپنے بین الاقوامی وعدوں کو ٹشوپیپرکی طرح استعمال کرتا ہے۔ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا اہم بیان سامنے آگیاانہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات کا دفاع کرنے والوں کے پاس غیرقانونی رویے پر پردہ ڈالنے کا جواز نہیں، وعدوں اور معاہدوں کی خلاف ورزیوں کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔