سعودی عرب میں حملوں کا خدشہ، امریکی مشن کا اہم اقدام

Wait 5 sec.

سعودی عرب میں امریکی مشن نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نیا الرٹ جاری کر دیا۔ 23 اکتوبر سے غیراہم سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔امریکی مشن نے کہا ہے کہ غیراہم امریکی سرکاری اہلکاروں اور اہلخانہ کی سعودی عرب سے روانگی کا حکم دیا گیا۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی سعودی عرب کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، حوثیوں نے سعودی عرب میں شہری ہوائی اڈوں اور دیگر اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا، حوثیوں کے حملوں میں شہری جانی نقصان اورفضائی سفر میں شدید خلل پیدا ہوا، سعودی عرب میں جاری کشیدگی فوری طور پر دیگر علاقوں تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔امریکی سرکاری ملازمین کیلئے سعودی ہوائی اڈوں کے استعمال پر خصوصی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔الرٹ کے مطابق سعودی عرب میں ہوائی اڈوں پر مزید حملوں کا خدشہ ہے، فضائی حدود کی بندش، پروازوں کی منسوخی اور سفری مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے امریکی شہری سعودی عرب کے ہوائی اڈے استعمال کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں۔