روسی صدر پیوٹن کی افریقی ممالک کو بڑی پیشکش

Wait 5 sec.

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے افریقی ایئر لائنز کو روس کے لیے پروازیں شروع کرنے کی دعوت دے دی۔ماسکو میں ’روس-افریقہ اقتصادی اور انسانی فورم‘ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ روس افریقی ممالک کے ساتھ تجارت، توانائی، دواسازی اور نقل و حمل کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے افریقی شراکت داروں کو قابل اعتماد لاجسٹک راستے (نقل و حمل کے ذرائع) قائم کرنے کے لیے جامع حل پیش کرتے ہیں، جس کا براہِ راست اثر تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے پر پڑے گا لہٰذا، ہم افریقی ایئر لائنز کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ روسی فیڈریشن کے لیے اپنی پروازیں شروع کریں۔”انہوں نے مزید کہا کہ روس ریلوے اور سڑکوں، سمندری راستوں اور ٹرانسپورٹ مراکز کے ڈیزائن، تعمیر اور جدید کاری میں خدمات فراہم کر سکتا ہے، اور انہیں ڈیجیٹل انتظامی نظام، ٹریکنگ اور کسٹم ڈیکلریشن (اظہارِ کوائفِ کسٹم) کے نظاموں سے لیس کر سکتا ہے۔پیوٹن نے بتایا کہ روس اور افریقہ کے درمیان تجارت مستقبل قریب میں 50 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے جبکہ روس اس وقت 16 افریقی ممالک میں توانائی کے 30 سے ​​زائد ممکنہ منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی، "گزشتہ برس روس اور افریقہ کے درمیان تجارتی حجم 27 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا تھا جو 2022 میں صرف 18 ارب ڈالر تھا یہ ایک نمایاں اضافہ ہے۔ اگرچہ یہ بھی کافی نہیں ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم مستقبل قریب میں اس ہندسے کو کم از کم دوگنا کرنے اور 50 ارب ڈالر کی حد سے تجاوز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔