پنجاب اسمبلی انتخاب 2027: عآپ نے 40 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی، وزیر اعلیٰ بھگونت مان ’دھوری‘ سے میدان میں

Wait 5 sec.

پنجاب اسمبلی انتخاب 2027 کے لیے عام آدمی پارٹی (عآپ) نے ہفتہ (31 اکتوبر) کو امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ پارٹی نے اس فہرست میں اسمبلی کی 40 نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کو دھوری اسمبلی حلقہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی سکریٹری پنکج کمار گپتا کی جانب سے جاری اس اعلامیے پر 31 اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔ پارٹی نے امیدواروں کے ناموں کے ساتھ ان کے اسمبلی حلقوں اور حلقہ انتخاب کے نمبروں کا بھی ذکر کیا ہے۔Punjab Chief Minister Bhagwant Mann to contest from Dhuri, Speaker Kultar Singh Sandhwan to contest from Kotkapura, and Minister Sanjeev Arora from Ludhiana West, who is currently in jail. https://t.co/KRpUZhJqSZ— ANI (@ANI) October 31, 2026پارٹی نے ماجھا، دوآبہ اور مالوا خطوں کے مختلف اسمبلی حلقوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ فہرست میں خواتین کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔ ان میں اندرجیت کور مان، سنتوش کٹاریہ، ڈاکٹر امن دیپ کور اروڑا اور بلجندر کور کے نام شامل ہیں۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق بٹالہ اسمبلی حلقے سے امن شیر سنگھ (شیری کلسی)، اجنالہ سے کلدیپ سنگھ دھالیوال، امرتسر جنوبی سے ڈاکٹر اندر بیر سنگھ نجّر، ترن تارن سے ہرمیت سنگھ سندھو اور کھیم کرن سے سروَن سنگھ دھون کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ اسی طرح نکودر سے اندرجیت کور مان، کرتارپور سے بلکار سنگھ، دسویا سے کرمبیر سنگھ گھمن، اُرمڑ سے جسویر سنگھ راجا گل، ہوشیارپور سے برہم شنکر شرما جنپا، چبے وال سے ایشانک کمار چبے وال، گڑھ شنکر سے جے کشن سنگھ رَوڑی اور بلاچور سے سنتوش کٹاریہ کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔روپ نگر سے دنیش چڈھا، ایس اے ایس نگر سے کلونت سنگھ، فتح گڑھ صاحب سے لکھبیر سنگھ رائے، املوہ سے گرندر سنگھ گیری وڑنگ، سمرالہ سے جگتار سنگھ دیال پورہ، لدھیانہ مشرقی سے دلجیت سنگھ گریوال بھولا، آتم نگر سے کلونت سنگھ سدھو اور لدھیانہ وسطی سے اشوک پرشار پپی کو امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ پارٹی نے لدھیانہ مغربی سے سنجیو اروڑا، لدھیانہ شمالی سے چودھری مدن لال بگا، پائل سے منویندر سنگھ گیاس پورہ، نہال سنگھ والا سے منجیت سنگھ بلاس پور، باگھا پورانہ سے امرت پال سنگھ سکھانند اور موگا سے امن دیپ کور اروڑا کو امیدوار بنایا ہے۔اس کے علاوہ دھرم کوٹ سے دیویندر جیت سنگھ لادی ڈھوس، جلال آباد سے جگدیپ کمبوج گولڈی، فاضلکا سے نریندر پال سنگھ ساونا، مکتسر سے جگدیپ سنگھ کاکا برار، کوٹک پورہ سے کلتار سنگھ سندھواں اور جیتو سے املوک سنگھ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ تلوَنڈی سابو سے بلجیندر کور، سردول گڑھ سے گرپریت سنگھ بناوالی، بھدّوڑ سے لبھ سنگھ اوگوکے، میہل کلاں سے کلونت سنگھ پنڈوری، امر گڑھ سے جسونت سنگھ گجن ماجرا، دھوری سے وزیر اعلیٰ بھگونت مان اور پٹیالہ سے اجیت پال سنگھ کوہلی کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔