نیا ہیلتھ انشورنس نظام! بحرین میں مقیم افراد کے لیے بڑی خبر

Wait 5 sec.

بحرین نے ملک میں مقیم رہائشیوں کے لیے قومی صحت انشورنس پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ اقدام بحرین کے وژن 2030 اور صحت کی دیکھ بھال کے جامع منصوبوں کا حصہ ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپریم کونسل آف ہیلتھ (SCH) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر شیخ محمد بن عبداللہ آل خلیفہ کے مطابق، اس پروگرام کا مقصد بحرین کے صحت کے نظام کو مزید مستحکم بنانا اور مقیم ورکرز کے لیے صحت کی خدمات تک منظم رسائی کو یقینی بنانا ہے۔اس لازمی انشورنس پیکیج میں بنیادی اور ثانوی (پرائمری اور سیکنڈری) ہیلتھ کیئر سروسز، ہنگامی طبی امداد، اور حادثات کے بعد کی دیکھ بھال شامل ہے۔نئے قوانین کے تحت ہیلتھ انشورنس کو رہائشی اور ورک پرمٹ کے حصول یا تجدید کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے تاکہ طبی کوریج میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کویت نے 18 غیر ملکیوں کی شہریت منسوخ کردیایس سی ایچ کے چیئرمین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بحرینی شہریوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات ان کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششوں کے ساتھ ساتھ ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔