کویت سٹی: مملکت کویت نے کویتی شہریت کے قانون کے آرٹیکل 11 کے تحت 18 غیر ملکیوں کی شہریت کے سرٹیفکیٹس منسوخ کر دیے۔ اس فیصلے کو سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا۔عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کارروائی کویتی شہریت کی جانچ پڑتال کے لیے قائم کردہ سپریم کمیٹی کی سفارش پر کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق فیصلے پر پہلے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ داخلہ نے دستخط کیے ہیں، جو کویتی شہریت کی تصدیق سے متعلق سپریم کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔کویت میں 12 افراد کی شہریت ختم، نام جاری کر دیے گئےواضح رہے کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر فوری عمل درآمد کریں۔