ٹرمپ کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا اشارہ

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا اشارہ دے دیا۔کنساس سٹی کے ریڈیو اسٹیشن کےساتھ انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے ایران جنگ جلد ختم ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی۔صدر ٹرمپ نے ایران سے جوہری ہتھیار نہ بنانے کی ضمانت دینے کا مطالبہ بھی کیا اور اعلان کیا کہ ایران کے خلاف 3نومبر کے انتخابات سے قبل حملہ نہیں کیا جائے گا۔امریکی سفیرترکیہ میں امریکی سفیر ٹام بیرک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ترکیہ میں امریکی سفیر ٹام بیرک نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن اور تہران فوجی کشیدگی میں کمی سے متعلق ایک معاہدے تک پہنچنے کے بہت قریب ہیں۔امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران دونوں ممالک کشیدگی کم کرنے اور فوجی جھڑپوں کو روکنے کے لیے اہم اقدامات کیے جائیں گے۔ٹام باراک نے قطر، پاکستان اور امریکا کے دیگر اتحادیوں کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان سیاسی عمل پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، قطر اور دیگر اتحادی ممالک ایران کے بحران کے حل کے لیے فریقین کو ساتھ بٹھانے کے قریب ہیں، اس وقت مقصد صرف یہ ہے کہ فریقین پہلے کشیدگی کی شدت کم کریں۔