انڈیا اتحاد کی ریلی LIVE: رام لیلا میدان میں ایس آئی آر اور ’ووٹ چوری‘ کے خلاف اپوزیشن کا بڑا اجتماع

Wait 5 sec.

آج رام لیلا میدان میں اپوزیشن کی بڑی ریلی، ایس آئی آر اور ’ووٹ چوری‘ کے خلاف جاری احتجاج کو ملے گی نئی قوتقومی راجدھانی دہلی کے رام لیلا میدان میں آج انڈیا اتحاد کی ایک بڑی ریلی منعقد ہونے جا رہی ہے۔ ’ووٹ بچاؤ، ملک بچاؤ‘ کے نعرے کے ساتھ منعقد ہونے والی اس ریلی میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنما، کارکنان، طلبہ تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، راہل گاندھی اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سمیت کئی بڑے رہنماؤں کی ریلی میں شرکت کا امکان ہے۔ ریلی سے پہلے کناٹ پلیس کے منٹو روڈ جنکشن سے اجمیری گیٹ ہوتے ہوئے رام لیلا میدان تک مارچ نکالا جائے گا۔ دہلی پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں اور 4,000 سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ ریلی ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) اور مبینہ ووٹ چوری کے خلاف منعقد کی جا رہی ہے۔ انڈیا اتحاد کا الزام ہے کہ ایس آئی آر کے ذریعے ووٹرس کے نام غیر قانونی طور پر فہرستوں سے ہٹائے جا رہے ہیں اور انتخابی عمل کی شفافیت متاثر ہو رہی ہے۔ اپوزیشن کے 3 اہم مطالبات ہیں: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار استعفیٰ دیں اور انہیں تحفظ فراہم کرنے والے 2023 کے قانون کو منسوخ کیا جائے، ایس آئی آر پر فوری روک لگا کر ووٹر لسٹ سے ہٹائے گئے نام بحال کیے جائیں اور مستقبل کے تمام انتخابات ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے ذریعے کرائے جائیں۔#WATCH | Delhi: Visuals from the Ramlila Maidan ahead of the INDIA bloc's mega rally today. pic.twitter.com/sVFMn3cPnc— ANI (@ANI) November 1, 2026