امید ہے علاقائی ممالک اپنی سر زمین ایران کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے، اسماعیل بقائی

Wait 5 sec.

تہران (2 نومبر 2026): ایران نے امید ظاہر کی ہے کہ علاقائی ممالک اپنی سر زمین اس کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پائیدار سلامتی کے قیام کیلیے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون ضروری ہے، اعتماد سازی دو طرفہ عمل ہے۔ امید ہے کہ علاقائی ممالک اپنی سر زمین کو ایران کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے بارہا اپنے اصولی اور مخلصانہ موقف پر زور دیا ہے کہ ہماری خطے کے ممالک سے کوئی دشمنی نہیں تاہم تاہم ملکی سلامتی خطرے میں ڈالنے پر ایران خاموش نہیں رہ سکتا۔اسماعیل بقائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک نے امریکی فوجی موجودگی پر ضرورت سے زیادہ انحصار کیا۔ بعض معاملات میں پڑوسی ممالک نے فعال معاونت بھی فراہم کی۔ایران پر ایٹمی حملے کی تیاری ؟ امریکی صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا