صدر ٹرمپ نے ایران پر نئے حملے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا، مارکو روبیو

Wait 5 sec.

اٹلانٹا: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر نئے حملے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا، ایران کے معاملے میں اب بھی سفارت کاری کو ترجیح دی جارہی ہے۔مارکو روبیو کا اٹلانٹا میں جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران سے مذاکرات کا سلسلہ کبھی رُکا ہی نہیں، ایران سے کبھی براہ راست لیکن اکثر ثالثوں کے ذریعے بات چیت جاری رہی۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی تکمیل کے لیے کوئی وقت مقرر ہے یا نہیں، مجھے علم نہیں، مذاکرات کی تکمیل کیلئے ٹائم فریم مقررکرنے کا اختیار صدر ٹرمپ کو ہے۔فرانس سے شروع ہونے والے مہنگائی مخالف مظاہرے جرمنی تک پھیل گئےانہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی ترجیح تنازعات کا ممکنہ حد تک سفارتی اور پُرامن حل ہے، صدر مانتے ہیں کہ بعض مسائل بدقسمتی سے پُرامن طریقے س حل نہیں ہوسکتے۔