پیرس: فرانس سے شروع ہونے والے مہنگائی مخالف احتجاجی مظاہرے جرمنی تک پھیل گئے ہیں، جرمنی کے مختلف شہروں میں نوجوانوں نے مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برلن، فرینکفرٹ، کولون اور میونخ میں پُرتشدد مظاہرے کئے گئے، اس دوران دکانوں میں لوٹ مار بھی کی گئی۔رپورٹس کے مطابق احتجاج کی کال جرمن نوجوانوں کی ”جین زی“ تحریک کی جانب سے دی گئی تھی، مہنگائی اور ناکافی تعلیمی بجٹ کے خلاف جرمن نوجوان سراپا احتجاج ہیں۔ماحولیاتی مسائل، لازمی فوجی سروس کی ممکنہ بحالی پر بھی نوجوانوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ایرانی رجیم پر زیادہ اعتبار نہیں کیا جاسکتا، ٹرمپجرمن نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ہمارے مستقبل کے فیصلے ہماری شمولیت کے بغیر نہیں ہونے چاہئیں، اُن فیصلوں میں ہمیں بھی شامل کیا جائے۔