واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات اچھے جا رہے ہیں، ایرانی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، اب دیکھتے ہیں کہ وہ معاہدہ کرتے ہیں یا نہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فلوریڈا میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایرانی رجیم پر زیادہ اعتبار نہیں کیا جاسکتا، وہ معاہدہ کرکے پیچھے ہٹ جاتے ہیں، ایران سے مذاکرات کی ہمیں جلدی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، دفاعی نظام اور جوہری تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے، ایران کے مزید ایک یا دو جوہری مقامات کو نشانہ بنانا باقی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے رہ جانے والے جوہری مقامات سے نمٹنے میں 10 منٹ لگیں گے۔ایرانی سپریم لیڈر نے عسکری کمانڈرز کو بڑا حکم جاری کردیاکیا رواں ہفتے ایران سے دوبارہ جنگ شروع ہونے کا امکان ہے؟ صحافیٹرمپ نے جواب میں کہا، احمقانہ سوال ہے، اِسی ہفتے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا ارادہ ہو بھی تو کیا آپ کو بتاؤں گا؟