ایران نے برطانیہ کی رائل ایئر فورس اور نیوی کو ’’دہشتگرد تنظیمیں‘‘ قرار دے دیا

Wait 5 sec.

تہران (1 نومبر 2026): ایران نے اپنے خلاف برطانیہ کی دشمنی پر مبنی غیر قانونی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے جوابی اقدام کے تحت اس کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کو دشمن گروہ اور رائل ایئر فورس اور نیوی کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے دیا۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں برطانوی حکومت کی ایران مخالف پالیسیوں اور اقدامات کی مذمت کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین، قومی خودمختاری کے احترام اور دوسرے ممالک کے خلاف غیر قانونی اقدامات کی ممانعت کے اصولوں کے خلاف ہیں۔یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے ایئربیس واقعے میں ایران کو ملوث قرار دیدیاایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران کے یہ اقدامات گزشتہ ایک سال کے دوران برطانیہ کے ایران مخالف اقدامات کے جواب میں کیے گئے، جن میں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحانہ جنگ میں فوجی اڈے، سہولیات اور لاجسٹک مدد فراہم کر کے شامل ہونا اور 13 جولائی 2026 کو پاسداران انقلاب گارڈ کور کو اسٹیٹ تھریٹس ایکٹ 2026 کے تحت لانا شامل ہے۔یکم نومبر سے نافذ اقدامات کے تحت برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کو جاسوسی اور صیہونی حکومت و دشمن ممالک کے ساتھ قومی سلامتی و مفادات کے خلاف تعاون پر سزاؤں کو سخت کرنے کے قانون کے آرٹیکل 1 کے نوٹ 2 کے تحت دشمن گروہ قرار دیا گیا۔علاوہ ازیں، رائل ایئر فورس اور نیوی امریکا کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے خلاف ایران کے جوابی اقدام کے قانون کے تحت آئیں گی اور اسی کے مطابق انہیں دہشتگرد تنظیموں کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔