امریکی مڈٹرم انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کا ہر بالغ امریکی کو 5 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

Wait 5 sec.

واشنگٹن : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکنز کی کامیابی پر ایک مرتبہ پھر پانچ ہزار ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی وسط مدتی (مڈٹرم) انتخابات کے لیے انتخابی مہم کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ووٹرز کو متوجہ کرنے کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ریپبلکن پارٹی کانگریس میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو ہر بالغ امریکی شہری کو 5 ہزار ڈالر کا نقد انعام یا ریلیف دیا جائے گا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کانگریس میں ریپبلکنز کی فتح کی صورت میں حکومت ہر بالغ امریکی کے لیے 5 ہزار ڈالر کی ادائیگی ممکن بنائے گی۔اپنے پیغام میں امریکی صدر نے ڈیموکریٹک پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "اگر ڈیموکریٹس کامیاب ہوئے تو وہ ٹیکسوں میں اضافہ کریں گے اور ملک کی معیشت کو تباہ کر دیں گے۔”FOLLOW US ON ARY TUBEانہوں نے مزید کہا کہ ریپبلکنز کی فتح سے امریکہ کی معیشت غیر معمولی ترقی حاصل کرے گی اور ملک میں معاشی خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس غیر معمولی اور سنسنی خیز اعلان نے امریکی مڈٹرم انتخابات کی مہم میں معاشی بحث کو مزید تیز کر دیا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی شہریوں کے نام ویڈیوپیغام ریپبلکنزکانگریس جیتےتوہربالغ امریکی کیلئے5ہزارڈالرکااعلان ریپبلکنزجیتےتومعیشت غیرمعمولی کامیابی حاصل کرےگی،ٹرمپ ڈیموکریٹس جیت کرٹیکس بڑھائیں گے،معیشت تباہ کریں گے،ٹرمپ