قطر گیس ٹرانسپورٹ کمپنی ناقلات نے اپنی ویب سائٹ پر اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’المایدہ‘ جمعے کی شام کو خلیج فارس میں نامعلوم اشیا کی زد میں آیا۔ قطر اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک نے آبنائے ہرمز کے قریب خلیج فارس میں مائع گیس (ایل این جی) لیجانے والے ٹینکر کو نشانہ بنانے کے واقعے کی مذمت کی ہے