فلوریڈا (2 نومبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائشگاہ سے صرف 8 میل دور نجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا 9 افراد ہلاک ہو گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کی پام بیچ کاؤنٹی میں نجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے میں سوار 9 افراد ہلاک ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق نجی طیارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ سے صرف 8 میل دور گرا۔ تاہم امریکی صدر حادثے کے وقت اپنی رہائش گاہ مارالاگو میں موجود نہیں تھے۔طیارہ گرنے سے سڑک پر زوردار دھماکا ہوا، جس سے سڑک کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ حادثے کے بعد علاقے میں دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے۔۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کی رات اپنی رہائشگاہ مارالاگو میں ہالووین پارٹی کی میزبانی کی تھی۔ تاہم اس پارٹی کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہو گئے تھے اور اس وقت مڈٹرم الیکشن مہم کے سلسلے میں آئیووا میں موجود ہیں۔