(1 نومبر 2026): اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ کارروائیاں کرتے ہوئے 8 فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خان یونس میں المواصی کے علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 5 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے، کارروائی میں فرائض انجام دینے والے متعدد پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب، غزہ سٹی کے ریمال محلے میں کیے گئے اسرائیلی ڈرون حملے میں 4 سالہ بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوئے۔یہ بھی پڑھیں: غزہ: خاندان کی زندہ بچ جانے والی اکلوتی فاطمہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شہیدفلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی حملوں کو جان بوجھ کر کیا گیا جنگی جرم قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔حماس کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پولیس افسران کو ان کی ڈیوٹی کے دوران جان بوجھ کر اور بار بار نشانہ بنانا اسرائیل کی بحالی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے، غزہ کی پٹی میں استحکام کو نقصان پہنچانے اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کا حصہ ہے، بین الاقوامی خاموشی اور ان ہولناک جرائم کا مقابلہ کرنے میں ناکامی صرف قابض کو مزید حوصلہ دیتی ہے۔اس نے مزید کہا کہ یہ ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی مظالم کے جاری سلسلے کا ایک اور باب ہے، نسل کشی کی جنگ کا تسلسل ہے جس کے المناک نتائج ہمارے عوام اب بھی برداشت کر رہے ہیں۔