سعودی عرب نے مملکت میں مقیم یمنی شہریوں کے لیے ویزا ایمنسٹی کا اعلان کر دیا۔سعودی عرب نے حوثی حملوں کے تناظر میں مملکت میں اس وقت مقیم یمنی شہریوں کے لیے ‘ویزا ایمنسٹی’ (معافی) کی مدت کا اعلان کیا ہے۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس (محکمہ پاسپورٹ) کے مطابق، وہ افراد جو غیرقانونی ذرائع سے رہائش پذیر ہیں اور جن کے پاس دستاویزات یا یمنی پاسپورٹ موجود نہیں ہیں، وہ اس مقررہ مدت کے دوران اپنی حیثیت کو قانونی (ریگولرائز) کروا سکتے ہیں اور 6 ماہ کی مدت کے لیے مفت وزیٹ ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمنی صدارتی قیادت کونسل کے صدر کی درخواست پر سعودی عرب میں مقیم یمنی شہریوں کے قیام کو قانونی بنانے کے لیے اصلاح حال کی ہدایات جاری کی تھیں۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزارتِ خارجہ، وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی اور سدایا تعاون کریں گی۔رپورٹس کے مطابق یہ اقدام یمنی عوام کے لیے سعودی قیادت کی جانب سے جاری مسلسل تعاون اور برادرانہ موقف کا تسلسل ہے۔وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ اصلاح حال کے لیے یمنی شہریوں کا کارآمد پاسپورٹ ہونا ضروری ہے۔