ٹرمپ انتظامیہ کو انتخابی عمل میں مداخلت مہنگی پڑ گئی

Wait 5 sec.

امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ کو انتخابی عمل میں مداخلت پر ایک اور قانونی دھچکا لگ گیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو غیر ملکی ووٹرز کی فہرستیں انتخابی حکام کو بھیجنے سے روک دیا ہے۔وفاقی عدالت نے محکمہ انصاف اور محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کو کارروائی روکنے کا حکم دیا ہے۔امریکی جج نے کہا کہ ووٹرز کا ذاتی ڈیٹا جاری کرنا وفاقی پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی ہوسکتا ہے، عدالت نے غیر ملکی ووٹرز کے بیلٹ پیپرز الگ رکھنے کے حکومتی اقدامات پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔کیلیفورنیا میں مبینہ غیرملکی ووٹرز کے 20 ہزار بیلٹ پیپرز الگ رکھنے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔