فلوریڈا میں نجی طیارہ گر کر تباہ

Wait 5 sec.

فلوریڈا (2 نومبر 2026): امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک نجی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ حادثے کا شکار ہوکر  موبائل ہوم پارک پر گرا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی طیارہ مصروف شاہراہ پر آ گرا، جس سے سڑک کو شدید نقصان پہنچا، حادثے کے بعد علاقے میں دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے۔حادثے کے نتیجے میں زوردار دھماکے کے ساتھ آگ کا بڑا گولہ بلند ہوا اور ایک موبائل گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہ امریکی صدر ٹرمپ کی رہائش گاہ سے 8 میل دور واقع ہے، تاہم ٹرمپ اس وقت اپنی رہائش گاہ مارالاگو میں موجود نہیں تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے حادثے میں متعدد ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، تاہم طیارے میں سوار افراد کی حتمی تعداد اور زمین پر موجود افراد میں کسی جانی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔رپورٹس کے مطابق حادثہ پام بیچ کاؤنٹی کے علاقے گرین ایکرز میں دوپہر ایک سے سوا ایک بجے کے درمیان پیش آیا۔طیارہ ٹیکساس کے آسٹن برگسٹروم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوا تھا اور پرواز کے دوران اچانک دائیں جانب تیز موڑ کاٹنے کے بعد تقریباً 8 ہزار فٹ کی بلندی سے تیزی سے زمین کی جانب آنے لگا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ Learjet 60 تھا، جس کی مالیت تقریباً 20 لاکھ ڈالر بتائی جارہی ہے۔زمین پر گرنے سے قبل طیارہ ایک درخت سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں بجلی کی تاریں بھی گر گئیں، حادثے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر شدید آگ بھڑک اٹھی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ ڈیش کیم ویڈیو میں طیارے کو زمین سے ٹکراتے ہی بڑے پیمانے پر آگ کے شعلوں میں گھرا دیکھا جاسکتا ہے۔اردن میں مسافر طیارہ دوران پرواز ہولناک طوفان میں پھنس گیا، شیشے ٹوٹ گئے